ETV Bharat / international

UK PM Liz Truss برطانوی وزیر اعظم معاشی فیصلوں پر معافی مانگی - برطانوی وزیر اعظم معاشی فیصلوں پر معافی مانگی

برطانیہ کی نو منتخب وزیر اعظم لِز ٹرس نے غلط معاشی فیصلوں پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رخصتی چاہنے والے اراکین کو پیغام دیا ہے کہ وہ کہیں نہیں جا رہیں۔ یاد رہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل وزیر اعظم بننے والی لِز ٹرس کو مشکل معاشی صورت حال کا سامنا ہے، جب کہ دوسری جانب اپنی ہی پارٹی کنزرویٹیو کے ارکان بھی ان کو نکالنے کی تیاری کیے بیٹھے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 19, 2022, 6:14 PM IST

لندن: برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کو غلط معاشی فیصلوں پر معافی مانگنی پڑ گئی ہے، تاہم انھوں نے ان کی رخصتی چاہنے والے اراکین پر واضح کر دیا ہے کہ ’میں کہیں نہیں جا رہی۔‘

خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی نو منتخب وزیر اعظم لِز ٹرس نے غلط معاشی فیصلوں پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رخصتی چاہنے والے اراکین کو پیغام دیا ہے کہ وہ کہیں نہیں جا رہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ لز ٹرس کے معاشی فیصلوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہوا ہے اور خود ان کی مقبولیت میں بھی بہت کمی آئی، انھوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ حالات کی ذمہ داری لیتی ہوں اور اپنی غلطیوں پر معافی مانگتی ہوں۔‘انھوں نے کہا ’ہم زیادہ ٹیکسز کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے یوٹیلٹی بلز میں لوگوں کی مدد کرنا چاہتے تھے مگر جلد بازی میں کچھ غلط کر بیٹھے۔‘

واضح رہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل وزیر اعظم بننے والی لِز ٹرس کو مشکل معاشی صورت حال کا سامنا ہے، جب کہ دوسری جانب اپنی ہی پارٹی کنزرویٹیو کے ارکان بھی ان کو نکالنے کی تیاری کیے بیٹھے ہیں۔

پیر کو روئٹرز نے ڈیلی میل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ برطانوی پارلیمان کے ارکان نو منتخب وزیر اعظم کو نکالنے کی تیاری کر رہے ہیں اور اسی ہفتے فیصلہ کُن قدم اٹھایا جا سکتا ہے۔کنزرویٹیو پارٹی سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد ارکان تیار ہیں کہ وہ پارٹی کمیٹی کے ہیڈ گراہم بریڈی کے پاس لِز ٹرس کے خلاف عدم اعتماد کے لیٹرز جمع کرائیں۔

لِز ٹرس نے پچھلے ماہ ہی ٹیکسوں میں کمی کرنے کا وعدہ کر کے کنزرویٹیو پارٹی کی قیادت حاصل کی تھی، ان کو اب اپنی ہی سیاسی بقا کا مسئلہ درپیش ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: UK PM liz truss برطانوی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.