برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن UK Prime Minister Boris Johnson امن اور خوشحالی کے لیے طویل مدتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے جمعرات کو دو روزہ دورے پر بھارت پہنچنے والے ہیں۔ UK PM India Visit جانسن 21 اپریل کو گجرات کے احمد آباد میں بزنس گروپ کے سرکردہ لیڈروں سے ملاقات کریں گے جہاں برطانیہ اور بھارت کے ترقی پذیر تجارت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب برطانیہ کا کوئی وزیراعظم بھارت کی پانچویں سب سے بڑی ریاست گجرات کا دورہ کرے گا۔
جمعہ کی صبح جانسن راشٹرپتی بھون میں ایک رسمی استقبالیہ پروگرام اور بعد میں مہاتما گاندھی کی سمادھی پر پھولوں کی چادر چڑھانے میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد برطانیہ کے وزیر اعظم 22 اپریل کو وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے لیے نئی دہلی جائیں گے جہاں رہنما برطانیہ اور بھارت کے اسٹریٹجک دفاع، سفارتی اور اقتصادی شراکت داری پر بات چیت کریں گے، جس کا مقصد انڈو پیسیفک میں قریبی شراکت داری کو تقویت دینا اور سیکورٹی تعاون کو بڑھانا ہے۔
برطانیہ کے وزیر اعظم وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بھی بات چیت کریں گے۔ اسی دوپہر کو حیدرآباد ہاؤس میں دوپہر ایک بجے کے قریب فریقین ایک پریس بیان جاری کریں گے۔ برطانوی ہائی کمیشن کے بیان کے مطابق، جانسن اس دورے کا استعمال اس سال کے شروع میں ہونے والے فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) مذاکرات میں پیشرفت کو آگے بڑھانے کے لیے کریں گے کیونکہ بھارت کے ساتھ معاہدے سے 2035 تک برطانیہ کی کل تجارت میں 28 بلین پاؤنڈ سالانہ تک اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: UK PM Visits in Ukraine: یوکرینی صدر زیلنسکی اور برطانوی وزیراعظم جانسن کیف کی سڑکوں پر نظر آئے
پچھلے سال، جانسن اور پی ایم مودی نے برطانیہ-بھارت جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر اتفاق کیا، جس میں برطانیہ میں 530 ملین پاؤنڈ سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا اور تجارت، صحت، آب و ہوا، دفاع اور سلامتی میں گہرے دوطرفہ تعلقات اور ہمارے لوگوں کو جوڑنے کا عہد کیا۔ 2021 کے انٹیگریٹڈ ریویو میں ہندوستان کو برطانیہ کے لیے ایک ترجیحی تعلق کے طور پر بھی شناخت کیا گیا تھا اور اسے برطانیہ نے کاربس بے میں گزشتہ سال کے G7 میں بطور مہمان مدعو کیا تھا۔