ETV Bharat / international

UAE Suspends Exports of Indian Wheat: یو اے ای نے بھارتی گندم کی برآمدات پر چار ماہ کے لیے پابندی عائد کی - بھارتی گندم کا مسئلہ

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارت اقتصادیات نے عارضی طور پر بھارت سے درآمد گندم کی برآمدات کو چار ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔ اس فیصلے کی وجہ عالمی تجارتی بہاؤ میں رکاوٹ بتائی گئی ہے۔ UAE Suspends Exports of Indian Wheat

UAE to suspend exports and re exports of Indian wheat for four months
یو اے ای نے بھارتی گندم کے برآمدات پر چار ماہ کے لیے پابندی عائد کی
author img

By

Published : Jun 15, 2022, 7:27 PM IST

Updated : Jun 15, 2022, 8:12 PM IST

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 13 مئی سے پہلے متحدہ عرب امارات میں درآمد کی جانے والی بھارتی گندم Indian Wheat یا آٹے کی برآمد پر چار ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق گندم کے تمام اقسام پر ہوگا۔ خلیجی ملک کی وزارت اقتصادیات نے اس فیصلے کی وجہ عالمی تجارتی بہاؤ میں رکاوٹ بتائی ہے۔ اس کے علاوہ وزارت نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے گھریلو استعمال کے لیے متحدہ عرب امارات کو گندم کی برآمد کی منظوری دی تھی اور یہ فیصلہ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ UAE to Suspend Exports of Indian Wheat

اس کے ساتھ ہی، وزارت نے کہا کہ کمپنیوں کو اب ایسے گندم یا آٹا برآمد کرنے کے لیے حکومت سے منظوری لینی ہو گی جو بھارت سے نہیں خریدا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا، "کمپنیوں کو اب تمام دستاویزات اور فائلیں وزارت اقتصادیات کو جمع کرنی ہوں گی، جس میں برآمد کی جانے والی گندم کی کنسائنمنٹ کے ملک کی تصدیق، لین دین کی تاریخ اور دیگر ضروری معلومات شامل ہیں۔"ایسی صورتحال میں حکومت کی جانب سے کمپنیوں کو ایکسپورٹ پرمٹ جاری کیا جائے گا جس کی مدت 30 دن ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Global Wheat Prices Jump: گندم کی برآمد پر پابندی سے قیمتوں میں اضافہ

واضح رہے کہ بھارت دنیا میں اناج پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ ساتھ ہی بھارت نے ملکی سطح پر بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کے تحت فوری طور پر 14 مئی کو گندم کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی تھی۔ تاہم، بھارت نے بعد میں ان ممالک کو گندم بھیجی جن کے ساتھ 13 مئی سے پہلے گندم کی خریداری کا معاہدہ ہوا تھا۔گندم کی برآمد پر پابندی کے بعد بھارت نے 469,202 ٹن گندم کی کھیپ بھیجنے کی منظوری دی تھی۔

اس سال فروری میں، ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے دو طرفہ "جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے" پر دستخط کیے تھے۔ وزارت نے کہا کہ یہ معاہدہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت کو اگلے پانچ سالوں میں 60 بلین (4.57 لاکھ کروڑ روپے) سے بڑھا کر 100 بلین امریکی ڈالر (7.63 لاکھ کروڑ روپے) تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یکم مئی سے نافذ العمل ہوا۔

Last Updated : Jun 15, 2022, 8:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.