ETV Bharat / international

Train Derails in Egypt مصر میں ٹرین حادثے کے سبب دو افراد ہلاک، سولہ زخمی

author img

By

Published : Mar 8, 2023, 12:11 PM IST

دارالحکومت قاہرہ سے 23 کلومیٹر شمال میں واقع شہر قلیوب میں ٹرین کے پٹری سے اتر جانے سے کم از کم دو افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ مصری وزارت ٹرانسپورٹ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی قائم کر دی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

قاہرہ: مصر میں منگل کو قاہرہ کے شمال میں ایک ٹرین پٹری سے اترنے سے کم از کم دو افراد ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہو گئے، سی این این نے مصر کی وزارت صحت کے حوالے سے رپورٹ کیا۔ مصر کی وزارت ٹرانسپورٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ٹرین قلیوب میں ٹرین اسٹیشن کے پلیٹ فارم سے ٹکرا گئی۔ جس کے بعد یہ حادثہ پیش آیا۔ مصر کے وزیر ٹرانسپورٹ کامل الوزیر نے ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ معلوم کرنے اور ذمہ داروں کی شناخت اور نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ وزارت صحت نے کہا کہ 16 زخمیوں میں سے 10 کا علاج قلیوب سپیشلسٹ ہسپتال میں کیا جا رہا ہے اور ان کے زخم جان لیوا نہیں تھے۔ دیگر چھ افراد کو معمولی زخموں کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس سے قبل 2021 میں، مصر میں دو ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے سے 32 افراد ہلاک اور 84 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ یہ حادثہ مصر کے بالائی صوبے سوہاگ کے ضلع طہتہ میں پیش آیا تھا۔ اس وقت مصر کی ریلوے اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ تصادم ایک نامعلوم شخص کے ہنگامی بریک لگانے کے بعد ہوا۔ حکام نے بتایا کہ اسوان سے قاہرہ جانے والی ٹرین لکسر سے اسکندریہ جانے والی ٹرین کے پیچھے سے ٹکرائی جو ہنگامی بریک چالو ہونے کے بعد ریلوے لائن پر پھنس گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.