ETV Bharat / international

Khyber Pakhtunkhwa Road Accident شمال مغربی پاکستان میں وین حادثے میں دو کی موت

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ ایک مسافر وین کے کھائی میں گرنے سے پیش آیا، اس حادثے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ van accident in northwest Pakistan

شمال مغربی پاکستان میں وین حادثے میں دو کی موت

author img

By

Published : May 8, 2023, 9:57 AM IST

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ایک مسافر وین کے کھائی میں گرنے سے کم از کم دو افراد کی موت اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے ریسکیو اینڈ ریلیف ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ حادثہ ضلع کے کبال علاقے میں اتوار کی صبح اس وقت پیش آیا جب بریک فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور گاڑی سے کنٹرول کھو بیٹھا، جس کے نتیجے میں مسافروں کی موت ہو گئی۔ بچاؤ خدمات کا کہنا ہے کہ امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچے اور ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک آٹھ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ پاکستان میں سڑک حادثات عام ہیں جس کی بنیادی وجہ گاڑیوں کی ناقص دیکھ ریکھ، خستہ حال سڑکیں اور سڑکوں کے حفاظتی اقدامات کی عدم توجہی ہے۔

واضح رہے کہ اپریل 2023 میں پاکستان کے سندھ میں سڑک حادثہ پیش آیا تھا جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ جنوبی صوبہ سندھ کے ضلع جمشورو میں ایک مسافر بس کے کھائی میں گرنے سے کم از کم دو افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ ریسکیو سروس نے بتایا کہ حادثہ ضلع کے نوری آباد علاقے میں سپر ہائی وے پر پیش آیا۔ امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فروری 2023 میں پاکستان کے خیبرپختونخوا کے علاقے اوپری کوہستان میں 40 سے زائد مسافروں سے بھری بس ایک کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 15 افراد زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Road Accident پاکستان میں فوجی اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے تین بچے ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.