ETV Bharat / international

Twitter Sues Elon Musk: ٹویٹر نے ایلون مسک پر 44 بلین ڈالر کے معاہدے پر مقدمہ کیا

ٹوئٹر پر جعلی (بوٹ) اکاؤنٹس کی صحیح تعداد چھپانے اور اس کے بارے میں مانگی گئی تمام معلومات فراہم نہ کرنے کا الزام کی بنیاد پر ڈیل منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد ٹویٹر نے ایلون مسک پر 44 بلین ڈالر کے معاہدے پر مقدمہ کیا ہے۔ Twitter Sues Elon Musk

Twitter Sues Elon Musk
Twitter Sues Elon Musk
author img

By

Published : Jul 13, 2022, 1:26 PM IST

واشنگٹن: ٹویٹر نے ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک کے خلاف ان کی جانب سے سوشل میڈیا فرم خریدنے کے سودے کو ختم کرنے کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔ یہ قدم ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک کے ذریعہ 44 ارب امریکی ڈالر کے حصول کے معاہدے کو ختم کرنے کے بعد اٹھایا گیا۔ اسپوتنک کے مطابق ایلن مسک نے ٹوئٹر پر اپنے جعلی (بوٹ) اکاؤنٹس کی صحیح تعداد چھپانے اور اس کے بارے میں مانگی گئی تمام معلومات فراہم نہ کرنے کا الزام لگایا ہے اور انہوں نے اسی بنیاد پر ڈیل منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ Twitter Sues Elon Musk over 44 Billion Dollars Deal

اس کے جواب میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر نے کہا کہ 44 ارب امریکی ڈالر کے حصول کے معاہدے کو ختم کرنے کے فیصلے پر مسک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس ڈیل کے مطابق اگر کوئی بھی پارٹی اسے منسوخ کرتی ہے تو اسے 1 بلین ڈالر یعنی تقریباً 7,904 کروڑ روپے کی ٹرمینیشن فیس ادا کرنی ہوگی۔ ٹویٹر نے ڈیلویئر کورٹ سے گزارش کی ہے کہ وہ مسک کو حکم دے کہ ٹویٹر ڈیل اسی قیمت (54.20 ڈالر فی شیئر) پر مکمل کی جائے۔
یو این آئی

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.