ETV Bharat / international

Twitter In Gilgit Baltistan گلگت بلتستان میں پاکستان کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک

author img

By

Published : Jul 10, 2023, 9:54 AM IST

ٹویٹر نے مبینہ طور پر گلگت بلتستان میں پاکستان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کو بلاک کر دیا ہے۔ ٹویٹر پر گلگت بلتستان کا لوکیشن بھارتی جموں و کشمیر دے رہا ہے اور خطے سے بھیجے گئے ٹویٹس کو بھارت کے جموں و کشمیر سے آنے والے کے طور پر دکھا رہا ہے۔Twitter relocates Gilgit-Baltistan users to J-K

گلگت بلتستان میں پاکستان کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک

گلگت بلتستان: ایلون مسک کی کمپنی ٹوئٹر نے گلگت بلتستان میں حکومت پاکستان کا آفیشل اکاؤنٹ بلاک کر دیا ہے۔ اس خطے کے کچھ حصے بھارت کے لوکیشن میں نظر آرہا ہے۔ اس کے علاوہ جب پاکستانی صارفین ایپ پر لوکیشن فیچر کو آن کرتے ہیں، تو علاقے سے بھیجے گئے ٹویٹس کو بھارتی کشمیر سے آنے والے دکھاتا ہے۔ ٹوئٹر سے متعلق گلگت بلتستان کا مسئلہ اس وقت سامنے آیا جب گلگت بلتستان میں متعدد ٹوئٹر صارفین نے شکایت کی کہ وہ پاکستانی حکومت کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں صارف نے حکومت کے اکاؤنٹ تک رسائی کی کوشش کی تو ایک پیغام دکھایا گیا، جس میں لکھا گیا کہ یہ اکاؤنٹ قانونی وجوہات کی بنا پر بھارت میں بلاک ہے۔

بتادیں کہ مارچ 2023 کے دوران بھارت میں پاکستانی حکومت کے سرکاری اکاؤنٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جبکہ سال 2022 میں پاکستان سے متعلق اکاؤنٹ کو قانونی شکایات پر دو بار بلاک کیا گیا۔ وہیں گلگت کے علاقے رحیم آباد کے رہائشی یاسر حسین نے ٹویٹ کیا کہ میں گلگت بلتستان میں ہوں اور ٹوئٹر پاکستان کی ٹویٹس نہیں دکھا رہا ہے۔ میں ان مختلف اکاؤنٹس کے ٹویٹس کو کیوں نہیں دیکھ سکتا جن کو میں فالو کرتا ہوں؟

  • Why Twitter is showing the Jammu and Kashmir location from Gilgit baltistan,
    It's something serious https://t.co/gw2SzVP8Np

    — Karim Shah Nizari (@shahnizari) July 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:۔ New Twitter Rule ٹویٹر نے اکاؤنٹس کے بغیر لوگوں تک رسائی بند کردی

حسین نے پاکستانی اخبار ڈان کو بتایا کہ جب انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لوکیشن شامل کرنے کی کوشش کی تو انہیں معلوم ہوا کہ ایپ انہیں گلگت بلتستان کے بجائے بھارت کے جموں و کشمیر کا مقام دے رہی ہے۔گلگت بلتستان کے حسین نے کہا کہ پاکستانی حکام کو ٹوئٹر سے متعلق معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے، کیونکہ ہو سکتا ہے بھارت نے گلگت بلتستان کی جیو ٹیگنگ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہو۔ اسی دوران ایک اور ٹویٹر صارف کریم شاہ نظری نے کہا کہ وہ اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کا مقام شامل کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ ہمارے پاس واحد آپشن جموں و کشمیر ہے۔ جون 2022 میں ٹوئٹر نے اقوام متحدہ، ترکی، ایران اور مصر میں پاکستانی مشن اور ریڈیو پاکستان سمیت متعدد پاکستانی اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.