ETV Bharat / international

ہماری ذمہ داری ہے کہ فلسطینی بھائیوں کو اسرائیلی جبر سے بچائیں، ایردوان - اسرائیل کی فضائیہ حملے

7 اکتوبر سے کی جارہی غزہ پر اسرائیل کی جانب سے مسلسل بمباری میں ہلاک ہونے والے فلسطینوں کی تعداد 10 ہزار 24 تک پہنچ گئی، جن میں سے 4 ہزار 104 بچے اور 2 ہزار 641 خواتین ہیں۔ Death Toll in Gaza

Recep Tayyip Erdogan
صدر رجب طیب ایردوان
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 7:57 PM IST

ترکیہ: صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو اسرائیلی جبر سے بچائیں اور دنیا کی نظروں کے سامنے غزہ میں ہونے والے قتل عام کو روکیں

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں کے حوالے سے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو اسرائیلی جبر سے بچائیں اور دنیا کی نظروں کے سامنے غزہ میں ہونے والے قتل عام کو روکیں۔

ریزے میں مکمل ہونے والے کچھ منصوبوں کی اجتماعی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں صدر ایردوان نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں پر غور کیا۔ایردوان نے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو اسرائیلی جبر سے بچائیں اور دنیا کی نظروں کے سامنے غزہ میں ہونے والے قتل عام کو رکوائیں۔

ایردوان نے کہا کہ تاریخ کے تئیں ہماری ذمہ داری کا تقاضہ ہے کہ غزہ میں اس غیر اخلاقی اور وحشی قتل عام کرنےوالوں کے حامیوں کے جرائم کو مسترد کریں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ انہوں نے فلسطین کے حوالے سے کہا کہ ہم غزہ میں اپنے بھائیوں کو کبھی بے گھر، بے سہارا اور تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

مزید پڑھیں:

دوسری جانب اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب تک زیرِ محاصرہ غزّہ کی پٹّی میں فلسطینی گروپوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا تب تک ہم جنگ بندی نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری میں تقربیاً 10 ہزار سے زائد فلسطینی لوگ ہلاک ہوئے ہیں، جن میں سے 4,104 بچے اور 2,641 خواتین شامل ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 10,022 فلسطینی ہلاک، 7 اکتوبر سے مقبوضہ مغربی کنارے میں 152 ہلاک ہوئے۔ اسرائیل پر حماس کے حملے میں 1400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔وہیں اس جنگ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 25,408 پہنچ گئی ہے۔ وہیں حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملہ میں 14 سو اسرائیلی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.