ETV Bharat / international

Turkey on Finland and Sweden: ترکی نے نیٹو میں شمولیت کیلئے فن لینڈ، سویڈن سے تحریری معاہدے کا مطالبہ کیا - فن لینڈ اور سویڈن

ترکی نیٹو کا وہ واحد رکن ہے جو سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کرتا رہا ہے۔ ترکی نے ان دونوں ممالک سے نیٹو میں شمولیت کے لیے دہشت گردی کی حمایت کو ختم کرنے کے اقدام پر ایک تحریری معاہدے کا مطالبہ کیا۔ Turkey on Finland and Sweden

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو
ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو
author img

By

Published : May 25, 2022, 10:56 PM IST

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے فن لینڈ اور سویڈن کی جانب سے نیٹو میں شمولیت کے لیے دہشت گردی کی حمایت کو ختم کرنے کے اقدام پر ایک تحریری معاہدے کا مطالبہ کیا ہے۔ سنہوا خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ منگل کے روز چاوش اوغلو کا یہ تبصرہ انقرہ میں دو نورڈک ممالک کے ساتھ نیٹو کی رکنیت پر ترکی کی طرف سے بات چیت سے ایک دن پہلے آیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے جمعرات (26 مئی) کو قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا ہے جس میں فن لینڈ اور سویڈن کی شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم (ناٹو) میں شمولیت کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔Turkey on Finland and Sweden

ترک وزیر خارجہ فلسطین اور اسرائیل کے لیے اپنی پرواز کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ "ہمیں امید ہے کہ وہ دہشت گردی کی حمایت ختم کر دیں گے اور دفاعی پابندیاں اٹھا لیں گے۔" انہوں نے کہا کہ ہم ٹھوس اقدامات کر سکتے ہیں۔ ہم ایک تحریری معاہدہ چاہتے ہیں۔ انقرہ دستخط شدہ معاہدے میں یقین رکھتا ہے۔ چاوش اوغلو نے کہا کہ تینوں ممالک کی طرف سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کے ساتھ اس سلسلے میں اجلاس ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

NATO Membership: فن لینڈ اور سویڈن نیٹو میں شمولیت کے لیے تیار، ترکی برہم کیوں؟

NATO Chief on Concerns of Turkey: نیٹو کے سربراہ نے ترکی کے تحفظات کو دور کرنے کا عزم کیا

ترکی کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن اور نائب وزیر خارجہ سیدات اونال بدھ کو فن لینڈ اور سویڈش حکام سے ملاقات کریں گے۔ ترکی اب تک نیٹو کا واحد رکن رہا ہے جو سویڈن اور فن لینڈ کی طرف سے نیٹو کی رکنیت کی مخالفت کرتا ہے، جس نے دونوں ممالک کی کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (PKK) اور کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹس (YPG) کے شامی ونگ کی حمایت کا حوالہ دیا ہے۔

پی کے کے، جسے ترکی نے ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر درج کیا ہے، تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ترک حکومت کے خلاف بغاوت کر رہی ہے۔اس کے علاوہ، انقرہ نے سویڈن اور فن لینڈ سے 2019 میں شمال مشرقی شام میں ملک کی سرحد پار فوجی کارروائی کے بعد عائد ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.