ETV Bharat / international

Tunisia PM Dismissed تیونس کے صدر نے وزیراعظم کو برطرف کردیا

author img

By

Published : Aug 2, 2023, 5:30 PM IST

تیونس کے صدر قیس سعید نے بغیر وضاحت کے وزیر اعظم نجلا بودن کو برطرف کر دیا ہے اور ان کی جگہ مرکزی بینک کے سابق ایگزیکٹیو احمد ہاشانی کو نیا وزیراعظم مقرر کر دیا ہے۔

Tunisia president dismisses prime minister
تیونس کے صدر نے وزیراعظم کو برطرف کردیا

تیونس: تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیر اعظم نجلا بودن کو برطرف کر کے ان کی جگہ احمد ہاشانی کو مقرر کر دیا ہے۔ تیونس کے ایوان صدر نے بدھ کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جمہوریہ کے صدر قیس سعید نے وزیراعظم کے طور پر محترمہ نجلا بودن رومدھانے کے اختیارات ختم کرنے اور احمد ہاشانی کو ان کا جانشین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محترمہ نجلا بودن کو ستمبر 2021 میں ملک میں عوامی مظاہروں کے موسم گرما اور پارلیمنٹ کی تحلیل سے پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے بعد وزیراعظم مقرر کیا گیا تھا۔ وہ تیونس کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے دسمبر 2022 میں معاشی بحران کا سامنا کرنے والے تیونس کو 1.9 بلین ڈالر کا قرض دینے سے انکار کر دیا ہے۔ فنڈز مختص کرنے کی شرائط میں سے ایک خوراک اور توانائی کے لیے سبسڈی میں کمی کے ساتھ ساتھ سرکاری کمپنیوں میں اصلاحات کرنا ہے۔ قیس سعید نے کہا کہ آئی ایم ایف کا حکم باطل ہے۔ جن کے ساتھ ملک قرض کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات پر عملدرآمد سے غربت میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

تیونس کو سیاسی بحران کے ساتھ ساتھ معاشی بحران کا بھی سامنا ہے۔ آئی ایم ایف نے اپریل 2020 میں کہا تھا کہ تیونس کی معیشت 1956 میں ملک کی آزادی کے بعد سے اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔ کووڈ-19 کی وبا کے دوران سیاحتی مقامات کی بندش کی وجہ سے ملک کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.