ETV Bharat / international

TTP Ends Ceasefire With Govt تحریک طالبان پاکستان کا جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان، ملک گیر حملوں کا حکم

پاکستان میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان 'ٹی ٹی پی' نے حکومت پاکستان کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک گیر حملوں کا حکم دے دیا ہے۔ ٹی ٹی پی اور حکومت کے درمیان جون میں سیز فائر کا معاہدہ طے پایا تھا۔ TTP Ends Ceasefire With Govt

TTP ends ceasefire with govt, orders nationwide attacks
تحریک طالبان پاکستان کا جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان، ملک گیر حملوں کا حکم
author img

By

Published : Nov 28, 2022, 10:41 PM IST

اسلام آباد: پاکستان میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے پیر کے روز حکومت کے ساتھ جون میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور اپنے کارکنوں کو ملک بھر میں حملے کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق، ٹی ٹی پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جون میں حکومت کے ساتھ طے شدہ جنگ بندی کو ختم کر دیا گیا ہے، چونکہ مختلف علاقوں میں مجاہدین کے خلاف فوجی آپریشنز جاری ہیں اس لیے آپ کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ پورے ملک میں جہاں بھی ہو سکے حملے کریں۔TTP Ends Ceasefire With Govt

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فوجی تنظیموں کی جانب سے بنوں کے ضلع لکی مروت میں نہ رکنے والے حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیے جانے کے بعد لیا گیا۔ پاکستان کے عوام کو مخاطب کرکے ٹی ٹی پی نے کہا کہ ہم نے متعدد دفعہ آپ کو خبردار کیا اور مسلسل صبر سے کام لیا تاکہ مذاکراتی عمل کم از کم ہماری طرف سے سبوتاژ نہ ہو، لیکن فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں باز نہیں آئیں اور حملوں کو جاری رکھا، اب ہمارے جوابی حملے بھی پورے ملک میں شروع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan and TTP Peace Talks: ٹی ٹی پی نے امن مذاکرات کے بعد غیرمعینہ مدت تک جنگ بندی کا اعلان کیا

قابل ذکر ہے کہ حکومت پاکستان اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ پاکستانی حکام اور عسکریت پسند تنظیم کے درمیان بات چیت پہلی بار گزشتہ سال اکتوبر میں شروع ہوئی تھی لیکن دسمبر میں ختم ہوگئی۔ افغانستان کے نئے طالبان حکمرانوں کی جانب سے امن مذاکرات میں ثالثی میں نمایاں کردار ادا کرنے کے بعد انہوں نے اس سال کے شروع میں جنگ بندی پر اتفاق کیا۔ پھر بھی مذاکرات میں بہت کم پیش رفت ہوئی اور بار بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں ہوتی رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.