ETV Bharat / international

Turkey earthquake ترکیہ میں ملبے تلے دبی مردہ بیٹی کا ہاتھ تھامے باپ کی تصویر نے ہر دیکھنے والی آنکھ کو اشکبار کر دیا - ترکیہ میں دل دہلا دینے والی تصویر

ترکیہ میں زلزلے کے بعد ایک دل دہلا دینے والی تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ملبے تلے دبی پندرہ سالہ مردہ بیٹی کا ہاتھ تھامے بے بس باپ بیٹھا ہوا ہے اور تصویر میں اس دکھ کو دکھایا گیا ہے جو ان ہزاروں خاندانوں کو محسوس ہوگا جنہوں نے پیر کے زلزلے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ اس تصویر نے ہر دیکھنے والی آنکھ کو اشکبار اور دلوں کو لرزہ کر دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 10, 2023, 4:25 PM IST

انقرہ: ترکیہ میں ملبے تلے دبی مردہ بیٹی کا ہاتھ تھامے بے بس باپ کی تصویر نے ہر دیکھنے والی آنکھ کو اشکبار اور دلوں کو لرزہ کردیا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں سات اعشاریہ آٹھ شدت کے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں متاثرہ شہروں میں قیامت خیز مناظرہیں، ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے۔ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ترکیہ اور شام سے دل دہلا دینے والی تصاویر بھی سامنے آ رہی ہیں۔

courtesy twitter
بشکریہ ٹویٹر

ترکیہ کے شہر کہرمانمارش میں زلزلے کے بعد ایک دل دہلا دینے والی تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ملبے تلے دبے بستر پر ایک لڑکی مردہ پڑی ہے اور بے بس باپ پندرہ سالہ مردہ بیٹی کا ہاتھ تھامے بیٹھا ہے۔ تصویر میں اس دکھ کو دکھایا گیا ہے جو ان ہزاروں خاندانوں کو محسوس ہوگا جنہوں نے پیر کے زلزلے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ اس تصویر نے ہر دیکھنے والی آنکھ کو اشکبار اور دلوں کو لرزہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Turkey Earthquake Rescue ملبے تلے دبے لوگوں کے زندہ بچنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں

واضح رہے ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے شدید زلزلے کے بعد سے ہی منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے لوگوں کو زندہ نکالنے کے لیے ریسکیو آپریش جاری ہے۔ آج پانچویں دن بھی لوگ اپنوں کی تلاش میں ریسکیو ٹیموں کا ہاتھ بٹا رہے ہیں لیکن ملبے تلے دبے لوگوں کے زندہ بچ جانے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ترکیہ میں کم از کم 18,342 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ شام میں کم از کم 3,377 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.