ETV Bharat / international

Titanic Tourist Submersible ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز لاپتہ، تلاش جاری

بحر اوقیانوس میں میں 111 سال قبل غرقاب ہونے والے جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز بھی لاپتہ ہوگئی ہے۔ اس آبدوز میں پانچ مسافروں کے لیے 96 گھنٹے تک آکسیجن موجود ہے۔

author img

By

Published : Jun 20, 2023, 6:03 PM IST

titanic tourist submersible goes missing with search under way
ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز لاپتہ، تلاش جاری

لندن: دنیا کے مشہور ترین آبی جہازوں میں سے ایک ٹائی ٹینک ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ دراصل برطانوی میڈیا کے مطابق بحراوقیانوس میں 111 سال قبل غرق ہونے والے جہاز ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھنے کے لیے جانے والی آبدوز بھی لاپتہ ہوگئی ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ یہ آبدوز کینیڈا کے جزیرے نیو فاؤنڈلینڈ سے روانہ ہوئی تھی۔

امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق اتوار کے روز سفر کے آغاز کے ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد ہی آبدوز کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا، ہمارا اندازہ ہےکہ ہمارے پاس اس وقت 70 سے 96 گھنٹے دستیاب ہیں، سرچ آپریشن کا علاقہ کافی دور دراز ہے، اس سرچ آپریشن میں ایک آبدوز اور دو ہوائی جہاز حصہ لے رہے ہیں۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ لاپتہ آبدوز میں 5 افراد کی گنجائش تھی اور اس میں 5 افراد ہی سوار تھے، ان افراد میں 2 پاکستانیوں سمیت ایک برطانوی ارب پتی بھی شامل ہیں جبکہ دیگر دو عملے کے افراد میں آبدوز کے پائلٹ اور ایک تکنیکی ماہر موجود ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آبدوز کا 8 دن کے سفر کا کرایہ ڈھائی لاکھ ڈالر ہوتا ہے جس میں بیٹھ کر بحراوقیانوس کی تہہ میں موجود 3800 میٹر تک اتر کر ٹائی ٹینک جہاز کا ملبہ دیکھا جاتا ہے، آبدوز میں چار دن کی ایمرجنسی آکسیجن سپلائی موجود ہوتی ہے، یہ آبدوز 13100 فٹ کی گہرائی تک جاسکتی ہے۔

خیال رہے ٹائی ٹینک اپریل 1912 میں اپنے اولین سفر پر برطانیہ سے امریکا جاتے ہوئے برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوب گیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز پر سوار 2200 مسافروں اور عملےکے اراکین میں سے ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جہاز کا ملبہ کینیڈا کے علاقے نیو فاؤنڈلینڈ کے ساحل سےتقریباً 600 کلومیٹر دورہے، ڈوبنے کے بعد اس جہاز کا ملبہ بھی ایک معمہ بن گیا تھا اور 7 دہائیوں سے زائد عرصے بعد 1985 میں اسے دریافت کیا گیا تھا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.