ETV Bharat / international

Ukraine Drone Attack یوکرین کے ڈرون حملے میں روس کے تین فوجیوں کی موت - روس کے فوجی ہوائی اڈوں پر ڈرون حملہ

روس نے کہا کہ 'یوکرین نے پیر کی صبح روس کے دو فوجی ہوائی اڈوں پر ڈرون حملہ کئے، اس حملے میں تین روسی فوجیوں کی موت ہو گئی۔ Russian soldiers killed in Airport Drone Attack

یوکرین کے ڈرون حملے میں روس کے تین فوجیوں کی موت

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 10:41 AM IST

ماسکو: یوکرین نے پیر کی صبح روس کے دو فوجی ہوائی اڈوں پر ڈرون حملہ کئے جس میں تین روسی فوجیوں کی موت ہو گئی جب کہ چار دیگر فوجی زخمی ہو گئے۔ روسی وزارت دفاع نے یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ سوویت ساختہ جیٹ ڈرونز نے لمبی دوری پر پر وار کرنے والے طیاروں کو ناکارہ بنانے کی کوشش میں ماسکو کے قریب ریازان کے علاقے میں 'ڈائگلیوو' ہوائی اڈہ علاقہ اور سیراٹوف کے علاقے میں انجیلس ہوائی اڈہ علاقے کو نشانہ بنایا ۔ Russian soldiers killed in Ukraine Drone Attack

روسی فضائی دفاع نے نچلی پرواز کرنے والے یوکرینی ڈرون کو روک دیا، لیکن ڈرون کے ٹکڑوں کے گرنے اور پھٹنے سےفضائی حدود میں موجود دو طیارے کچھ نقصان پہنچا۔ طویل فاصلے تک مار کرنے والے اس نایاب حملے میں تکنیکی عملے کے تین روسی فوجی ہلاک اور مزید چار فوجی زخمی ہوئے۔ وزارت نے کہا کہ روس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انتہائی درست فضائی اور سمندری ہتھیاروں کے ساتھ بڑے پیمانے پر حملہ کیا، 17 اہداف کو نشانہ بنایا اور ریل کے ذریعے جنگی علاقوں میں یوکرین کے ذخیرے ،غیر ملکی سپلائی والے ہتھیار، فوجی سازوسامان اور گولہ بارود کی منتقلی کو متاثر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Oil Tanker Fire روس میں تیل کے ٹینکر میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.