بنکاک: تھائی لینڈ کے جنوبی صوبہ سونگکھلا میں ہونے والے دھماکے میں تھائی لینڈ کے ریاستی ریلوے کے تین ملازمین ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ بنکاک پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 20 منٹ پر ایک طاقتور دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) میں دھماکہ ہوا۔ railway workers killed in Thailand Explosion
یہ واقعہ 3 دسمبر کو ہونے والے دھماکے کی جگہ سے صرف 400 میٹر (1,300 فٹ) دور ہوا ہے جس میں ایک مال ٹرین پٹری سے اتر گئی تھی۔ حکام کا خیال ہے کہ دونوں دھماکوں کو تھائی لینڈ کے مسلم اکثریتی صوبوں پٹانی، ناراتھیوات، یالا اور سونگکھلا میں سرگرم علیحدگی پسند جنگی سیل نے انجام دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Afghanistan Bus Explosion افغانستان بس دھماکے میں سات افراد کی موت
یو این آئی