ETV Bharat / international

Mie Road Accident جاپان میں سڑک حادثے میں تین افراد کی موت

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 6:32 PM IST

جاپان میں پیش آئے سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ یہ حادثہ ایک ایکسپریس وے پر پانچ گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا۔ road accident in Japan

جاپان میں سڑک حادثے میں تین افراد کی موت

ٹوکیو: جاپان کے مائی صوبے میں ایک ایکسپریس وے پر پانچ گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے تین افراد کی موت اور متعدد زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ مقامی میڈیا نے پیر کو پولیس افسران کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے کے قریب پیش آیا، جس میں مائی صوبے میں واقع کامیاما شہر میں چار لین ہیگاشی میہان ایکسپریس وے پر پانچ گاڑیاں اور ایک منی وین پیچھے سے آپس میں ٹکرا گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی، جب کہ کئی لوگ زخمی ہوئے، جن میں سے ایک شدید طور پر زخمی ہے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد شاہراہ آٹھ گھنٹے تک بند رہی۔

اگر جاپان کی بات کریں تو یہاں سڑک حادثات میں جان گنوانے والوں کی تعداد بھارت کے مقابلے بہت کم ہے۔ سال 2021 کی بات کریں تو اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ صرف جاپان میں سڑک حادثات میں تین ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری طرف اگر ہم بھارت پر نظر ڈالیں تو یہاں ڈیڑھ لاکھ لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ جاپان میں 2022 تک 61 فیصد لوگوں کے پاس کاریں تھیں۔ جاپان نے سڑک حادثوں کو کم کرنے کے لیے کئی ٹھوس اقدامات کیے تھے۔ جاپان نے سڑکوں پر پارکنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ ہر گاڑی کے مالک کے لیے گیراج سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔ اس کے تحت انہیں بتانا ہوتا تھا کہ ان کے گھر یا کسی گیراج میں گاڑی پارک کرنے کے لیے ایک مقررہ جگہ ہے۔ سڑکوں پر گاڑیوں کو پارک کرنے پر جرمانے کیے گئے۔ جاپان کے اس قدم سے سڑک حادثات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ghana Road Accident جنوبی گھانا میں بس اور ٹرک میں زبردست ٹکر، آٹھ افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.