ETV Bharat / international

California Plane Crash کیلیفورنیا میں طیارہ حادثے میں تین افراد ہلاک - کیلیفورنیا میں طیارہ حادثہ

کیلیفورنیا کے بگ بیئر سٹی میں طیارہ حادثے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ جنوبی کیلیفورنیا میں تین دنوں میں یہ دوسرا طیارہ حادثہ ہے۔ plane crashes in Big Bear City

کیلیفورنیا میں طیارہ حادثے میں تین افراد ہلاک

author img

By

Published : May 2, 2023, 12:00 PM IST

لاس اینجلس: امریکہ میں جنوبی کیلیفورنیا کے بگ بیئر سٹی میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ بگ بیئر فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:02 بجے (22:02 GMT) فائر فائٹرز کو خالی جگہ پر ایک چھوٹے طیارے کے حادثے کے لیے بلایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ طیارہ پیر کے روز سہ پہر جنوبی کیلیفورنیا کے بگ بیئر سٹی کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ محکمہ نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ فائر فائٹرز تقریباً تین منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ جہاں انہیں انجن کے ساتھ گر کر تباہ ہونے والا نجی طیارہ ملا، وہاں انہیں تین لاشیں ملیں۔ محکمہ کی طرف سے جاری کی گئی ایک تصویر میں طیارے کا ملبہ سڑک کے قریب گارڈریل کے پیچھے کھلی جگہ پر پڑا ہوا دکھایا گیا ہے۔ جنوبی کیلیفورنیا میں تین دنوں میں یہ دوسرا طیارہ حادثہ ہے۔

ہفتے کی رات لاس اینجلس کے پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ کی موت ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ اگست 2022 میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے واٹسن ویل شہر میں دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے تھے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب دونوں طیارے مقامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کر رہے تھے۔ اس حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق یہ حادثہ ڈوئل انجن سیسنا 340 اور سنگل انجن سیسنا 152 کے درمیان پیش آیا۔ حادثے کے وقت سیسنا 340 میں دو افراد سوار تھے اور سنگل انجن سیسنا 152 میں صرف ایک شخص سوار تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Nevada Flight Crash نوادا میں ایئر ایمبولینس طیارہ حادثہ میں پانچ افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.