ETV Bharat / international

Palestine Israel Conflict مغربی کنارے میں پناہ گزیں کیمپ حملے کے بعد جھڑپوں میں تین فلسطینی ہلاک - مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کا جھڑپ

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنوری سے کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ 22 مئی کی صبح شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی فورس نے حملہ کیا جس میں کم از کم تین فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ Israelis Forces Attack on refugee camp

مغربی کنارے میں پناہ گزیں کیمپ حملے کے بعد جھڑپوں میں تین فلسطینی ہلاک

author img

By

Published : May 22, 2023, 10:06 AM IST

راملہ: اسرائیلی فورس نے پیر کی علی الصبح شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ کیا جس کے بعد پرتشدد جھڑپیں شروع ہوگئیں جس میں کم از کم تین فلسطینی ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق تینوں افراد جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے آدھی رات کے بعد کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اسرائیل کی جانب سے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنوری سے کشیدگی بڑھ رہی ہے، اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں اس سال اب تک 156 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 10 مئی کو بھی ویسٹ بینک میں جھڑپ ہوا تھا جس میں دو فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے۔ شمال مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب واقع قصبہ قبطیہ میں شدید جھڑپوں کے دوران گولی لگنے کے فوراً بعد دو نوجوانوں کے جسم خون سے لت پت ہو گئے۔ مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ بکتر بند گاڑیوں سے لیس اسرائیلی فوجیوں کے ایک دستے نے مطلوبہ فلسطینیوں کی گرفتاری کے لیے قبطیہ کے مرکز پر دھاوا بول دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں اور فائرنگ ہوئی۔ قصبے میں دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ وہیں اس دوران ایک فلسطینی زخمی بھی ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Clash in West Bank ویسٹ بینک میں جھڑپ کے دوران دو فلسطینی ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.