ETV Bharat / international

Helicopter Crash in Pakistan پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تین جوان جاں بحق

بلوچستان کے گوادر علاقے میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان ہلاک ہوگئے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 6:04 PM IST

three Navy soldier killed in helicopter crash in Pakistan
پاکستان میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، پاک بحریہ کے تین جوان جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے گوادر علاقے میں پیر کو ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ جس میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک سپاہی ہلاک ہو گئے۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر گوادر میں تربیتی پرواز کے ممکنہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ جس حادثے کے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان جان کی بازی ہار گئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں تین جوانوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے حادثے میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

دریں اثناء قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے بھی ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ قابل ذکر ہے کہ آٹھ اگست کو صوبہ بلوچستان کے شہر پنجگور میں ایک گاڑی کے قریب بم دھماکے میں یونین کونسل بالگتر کے چئیرمین اشتیاق یعقوب سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.