بیروت: حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ حق کی جنگ ہے اسرائیل کے خلاف جنگ اخلاقی اور شرعی ہے اس میں بالکل شبہ نہیں۔
لبنان کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے حسن نصراللہ نے غزہ کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کےخلاف لڑنےوالے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں اسرائیل کےحملوں میں ہزاروں شہری شہید ہوئےہیں اسرائیل کے خلاف جنگ کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں شہدا کبھی مرتے نہیں وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ہمیں شہدا کے اہل خانہ کے عزم اور ہمت پرفخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماؤں بہنوں کی آواز پرہرقربانی کےلیے تیار ہیں شہادت ہماری طاقت ہے جس پر ہمیں فخر ہے ہم نہ جھکیں گے اور نہ کسی کے دباؤ میں آئیں گے فلسطینیوں کےحق میں دنیا بھر میں مظاہروں کو سراہتے ہیں اسرائیل کے مظالم گزشہ کئی دہائیوں سے جاری ہیں اسرائیل کی بےوقوف حکومت کے خلاف کوئی بولنےکوتیار نہیں دنیا نے اسرائیلی مظالم پر مجرمانہ طورپرآنکھیں بند کرلی ہیں۔
حزب اللہ سربراہ کا کہنا تھا کہ حماس کا حملہ فلسطین کے چھپے ہوئے دشمنوں کو سامنے لے آیا ہے طوفان الاقصیٰ آپریشن صرف فلسطین اورفلسطینیوں کےلیے تھا آپریشن سے پتہ چل گیا کون دوست اور کون دشمن ہے طوفان الاقصیٰ کا شاندار آپریشن بروقت، بہترین اورٹیکنیکل تھا اس آپریشن نے بہت سی چیزوں کو بےنقاب کردیا ہے امریکہ اسرائیل کی پوری طرح سےمدد کر رہا ہے اسرائیلی فوج کی اپنی طاقت کہاں گئی جو دنیا بھر سےمدد مانگ رہی ہے اسرائیل کے خلاف جنگ حق کی جنگ ہے اسرائیل کے خلاف جنگ اخلاقی اور شرعی ہے اس میں بالکل شبہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ سے 76 زخمی اور 335 غیر ملکی شہری مصر پہنچے
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے پاس صرف دو راستے جنگ یا خاموشی تھا ایک راستہ تھا کہ فلسطین خاموش رہ کر ظلم برداشت کرتے رہتے فلسطین کے پاس دوسرا راستہ اپنے حقوق کےلیے لڑنا تھا۔
یو این آئی۔