ETV Bharat / international

Drone strikes on Iran ایران پر ڈرون حملے اسرائیل نے کیے تھے، دی وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

ایران کی وزارت دفاع نے اتوار کو اطلاع دی تھی کہ ملک کے وسطی صوبے اصفہان میں ایک فوجی تنصیب پر ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ وزارت نے بیان میں کہا تھا کہ ایک ڈرون کو فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا اور دوسرے دو ڈرون اس کے دفاعی جال میں پھنس کر پھٹ گئے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی آلات کو کوئی نقصان پہنچا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 30, 2023, 9:39 PM IST

واشنگٹن: دی وال اسٹریٹ جرنل اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی کی دفاعی تنصیب پر ڈرون میزائل میں اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ اخبار نے ایک امریکی عہدیدار کے توسط سے یہ خبر دی ہے جس میں لکھا ہے کہ ایرانی شہر اصفہان میں واقع ایرانی خلائی تحقیقاتی مرکز کے قریب اسلحے کے گودام پر ڈرون حملہ اسرائیل نے کیا تھا۔ لیکن ایران نے اپنے فضائی دفاعی نظام کی بدولت دونوں ڈرونز کو تباہ کر دیا تھا۔

ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ ایک ڈرون پھٹنے کے نتیجے میں کارخانے کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ اصفہان کی گورنر شپ نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔ وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے اس حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ماہرین کا جاری کردہ پرامن جوہری پروگرام جوں کا توں جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Attack on Azerbaijan Embassy in Iran ایران میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر حملہ، سکیورٹی اہلکار ہلاک

ایرانی پارلیمان میں اصفہان کے رکن حسین مرزئی نے گزشتہ شام یہ کہا تھا کہ ڈرون حملے اسرائیل کی شرارت ہے جو کہ سال 2009 تا 2021 کے درمیان ایران کے خلاف جارحانہ رویہ رکھنے والی نیتن یاہو حکومت کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پہلی کاروائی تھی۔ وہیں تہران کی جانب سے روس کو کامیکاز شاہد 136 ڈرون کی فراہمی امریکہ اور نیٹو کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ روس نے ان میں سے سینکڑوں ڈرون یوکرین کے شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.