ETV Bharat / international

اسرائیلی حکومت فتح کا ذکر کر کے اپنی عوام اور خود کو دھوکہ دے رہی ہے: حماس - اسرائیلی حکومت قبول نہیں

Hamas Dares Israel حماس نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی ٹینکوں کے زور پر قائم کی جانے والی حکومت قبول نہیں کی جائے گی۔ یہی نہیں حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ 3 مہینوں سے مرحلہ وار پیش رفت کی بات کرتے ہوئے نتن یاہو حکومت فتح کا ذکر کر کے اپنے آپ کو اور اپنی عوام کو دھوکہ دے رہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہیں پے در پے شکست ہو رہی ہے۔

The Israeli government is deceiving itself and its people by mentioning victory: Hamas

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 7:28 AM IST

Updated : Dec 30, 2023, 10:52 AM IST

غزہ: عالمی میڈیا بھی فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی قیادت کےخلاف کارروائیوں میں اسرائیلی ناکامی کا تمسخر اڑانے لگا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں اسرائیلی فوج کی غزہ میں کارکردگی پر طنز کرتے ہوئے رپورٹر کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کو غزہ کی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے جوتے اور دیگر سامان اٹھاتے ہوئے بولتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ، اسرائیلی فوج کے لیے اہم کامیابی، اہلکار یحییٰ سنوار کے جوتے تک پہنچ گئے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری بدترین حملوں میں اب تک 21 ہزار 300 سے زائد فلسطینی شہید اور 55 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ مہلوکین میں دو تہائی خواتین اور بچے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کا کہنا ہے کہ، ہم نے جنگ کی بہت بھاری قیمت ادا کی ہے، اپنے مقاصد اور حماس کے خلاف فتح حاصل کرنے تک جنگ جاری رہے گی۔ دوسری جانب حماس نے واضح کر دیا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی ٹینکوں کے زور پر قائم کی جانے والی حکومت قبول نہیں کی جائے گی۔

غزہ میں القسام بریگیڈز کے جنگجو (فائل فوٹو)

  • اسرائیلی اور امریکی ٹینکوں کے زور پر قائم کی جانے والی حکومت قبول نہیں کی جائے گی :حماس

حماس سیاسی بیورو کے رکن اسامہ الحمدان نے کہا ہے کہ "ہم غزّہ میں قطعی و مکمل فائر بندی کی خاطر ہر تجویز پر بات کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن ہم اسرائیلی یا پھر امریکی ٹینکوں کے زور پر اقتدار میں لائی گئی انتظامیہ کے خلاف ہیں"۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں حمدان نے کہا ہے کہ "غزّہ پر 83 دن سے جاری حملوں میں اسرائیل بہت سے جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزّہ کے مختلف علاقوں سے 80 لاشیں چُرائی ہیں۔ قبریں کھول کر لاشیں نکالی ہیں اور شہداء کے اعضاء چوری کئے ہیں"۔ حمدان نے کہا ہے کہ "بین الاقوامی ریڈ کریسنٹ کمیٹی نے لاشوں کی شناخت سے متعلق کوئی بھی معلومات حاصل کئے بغیر لاشیں ان کے حوالے کر دی ہیں۔ ہم، ریڈ کریسنٹ کمیٹی سے اس معاملے کی وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں"۔

حماس کے ساتھ جنگ میں زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجی اسرائیل کے شہر رامات گان میں واقع شیبا ہسپتال کے بحالی ڈویژن میں

حماس سیاسی بیورو کے رکن اسامہ الحمدان نے کہا ہے کہ غزّہ میں خوراک کی قلّت کی وجہ سے انسان ہلاک ہو رہے ہیں اور ان میں بچّے، عورتیں، بوڑھے اور زخمی سرفہرست ہیں۔ بھوک کی وجہ سے مزید اموات کو روکنے کے لئے عالمِ عرب ، عالمِ اسلام اور بین الاقوامی جمیعت کا فوری طور پر حرکت میں آنا ضروری ہے۔

غزّہ پر 3 مہینوں سے جاری اسرائیلی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے اسامہ الحمدان نے کہا ہے کہ "اسرائیل کی، بنیامن نتن یاہو، بینی گانٹز اور یوآف گالانت، پر مشتمل شیطانی مثلث 3 مہینوں سے مرحلہ وار پیش رفت کی بات کر رہی ہے اور فتح کا ذکر کر کے اپنے آپ کو اور اپنی عوام کو دھوکہ دے رہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہیں پے در پے شکست ہو رہی ہے"۔

حماس کے ساتھ جنگ میں زخمی ہونے والا اسرائیلی فوجی 22 سالہ جوناتھن بن حمو

اسرائیلی یرغمالیوں کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کا خیال تھا کہ وہ فوجی دباو ڈال کر اسیروں کو رہا کروا لیں گے۔ آپ کوئی ایک بھی ایسا قیدی نہیں دِکھا سکتے جو نتن یاہو سے حماس کی شرائط قبول کروائے بغیر رہا کیا گیا ہو۔ میں دو ٹوک الفاظ میں کہہ رہا ہوں کہ عسکری دباو سے آپ یرغمالیوں کی صرف اور صرف لاشیں لے سکتے ہیں یا پھر ان یرغمالیوں کو کبھی واپس نہیں لے سکتے۔

حماس کے ساتھ جنگ میں زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجی

سیاسی کاروائیوں پر بات کرتے ہوئے حمدان نے کہا ہے کہ بحیثیت حماس ، ہم غزّہ میں قطعی و مکمل فائر بندی کے لئے پیش کی جانے والی ہر تجویز پر غور کے لئے تیار ہیں۔ ہمارے عوام وقتاً فوقتاً یا پھر عارضی نہیں مکمل فائر بندی کی خواہش مند ہے"۔

فلسطینی عوام کی حکومت کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ فلسطین کا اقتدار فلسطینی عوام کی دلچسپی کا موضوع ہے۔ عوام، اسرائیلی یا امریکی ٹینکوں کے ساتھ اقتدار سنبھالنے والی انتظامیہ کی نہیں ایک ایسی قومی انتظامیہ کی خواہش مند ہے جو نظریہ نجات پر استوار ہو اور قومی اہداف کی تکمیل کے لئے مزاحمت کے اصول کی پابند رہے "۔

اسرائیلی کیپٹن نیریا زِسک کا تابوت ایک قبرستان میں

  • نتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے بعد کی حکمرانی پر کابینہ کا اجلاس منسوخ کر دیا

اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے جنگی کابینہ کی میٹنگ منسوخ کر دی ہے، جس میں غزہ کی پٹی پر جنگ کے بعد کی حکمرانی کے لیے اسرائیل کے منصوبے پر بات چیت متوقع تھی۔ 'ٹائمز آف اسرائیل' اخبار نے یہ اطلاع دی۔ اخبار نے لکھا ہے کہ، نتن یاہو کا اجلاس منسوخ کرنے کا فیصلہ ان کے انتہائی دائیں بازو کے اتحادی شراکت داروں سے متاثر ہوسکتا ہے، جنہوں نے غزہ کی پٹی کے فلسطینی اتھارٹی کے کنٹرول میں جانے کے کسی بھی امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

  • غزہ میں جاری خونریزی روکنے کیلئے فریقین کے جواب کا انتظار ہے: مصر

مصر نے کہا ہےکہ، غزہ میں جاری خونریزی روکنے کیلئے فریقین کے جواب کا انتظار ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر نے تصدیق کی ہےکہ، اس نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کیلئے ایک مجوزہ فریم ورک تیار کرکے فریقین کو بھیجا ہے، جس میں تین مراحل پر جنگ بندی کی تجویز بھی شامل ہے تاہم اس منصوبہ بندی پر فریقین کے جواب کا انتظار ہے۔ مصرکی انفارمیشن سروس کے سربراہ نے بتایا کہ، مصر اس منصوبہ بندی پر مزید تفصیلات جاری کرے گا تاہم اسے صرف ایک مرتبہ جواب کے موصول ہونے کا انتظار ہے۔ انفارمیشن سروس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ، مصر کا مجوزہ فریم ورک فلسطین میں جاری جارحیت روکنے اور خاص طور پر غزہ میں استحکام کے لیے کوششیں کرنے والے تمام فریقین کے نقطہ نظر تک پہنچنے کی ایک کوشش ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس سے پہلے اس حوالے سے مصر کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ، اس منصوبہ بندی میں مختلف مراحل پر سیز فائراور دونوں طرف سے یرغمالیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صرف مستقل جنگ بندی ہی یرغمالیوں کو آزاد کرائے گی، حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا

یہ بھی پڑھیں:ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے 4 تخریب کاروں کو پھانسی دے دی

Last Updated : Dec 30, 2023, 10:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.