ETV Bharat / international

Terrorist Attack in Pakistan پاکستان میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ، چار پولیس اہلکار ہلاک - attack in Pakistan police station

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک نئے تعمیر شدہ پولیس اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے میں کم از کم چار پولیس اہلکار ہلاک اور اتنے ہی زخمی ہوگئے۔Terrorist Attack in Pakistan

Terrorist Attack in Pakistan
پاکستان میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ
author img

By

Published : Dec 18, 2022, 4:49 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں اتوار کو ایک پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے میں چار پولیس اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے رات کے وقت پولیس اسٹیشن برگئی پر حملہ کیا گیا، دہشت گردوں نے تھانہ برگئی پر 2 اطراف سے حملہ کیا، جس کے بعد پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔Terrorist Attack in Pakistan

پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کو قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ لکی مروت میں تھانے پر حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل ابراہیم، عمران، خیر الرحمٰن اور سبز علی شامل ہیں۔

Terrorist Attack in Pakistan
کے پی پولیس کا ٹویٹ

ہلاک اہلکاروں کی نماز جنازہ لکی مروت پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔ کے پی پولیس نے ٹویٹ کیا کہ لکی مروت کے تھانہ برگئی پر شرپسندوں کے حملے سے شہید ہونے والے 4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔ پولیس کے چاقو چوبند دستے نے سلامی پیش کی. آر پی او بنوں سید اشفاق انور، ڈی پی او ضیاءالدین، اعلی فوجی و سول حکام سمیت پولیس افسران اور عوام نےجنازے میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: TTP Ends Ceasefire With Govt تحریک طالبان پاکستان کا جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان، ملک گیر حملوں کا حکم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.