ETV Bharat / international

Pakistan Rains پاکستان میں بجلی گرنے سے دس افراد ہلاک

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 3:49 PM IST

پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ lightning strikes in Pakistan

پاکستان میں بجلی گرنے سے دس افراد ہلاک
پاکستان میں بجلی گرنے سے دس افراد ہلاک

اسلام آباد: پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے کے کچھ حصوں میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ راحت اور بچاؤ حکام نے یہ اطلاع دی۔ ریاستی حکومت کے زیر انتظام بچاو ’آرگنائزیشن ریسکیو 1122‘ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے کے شیخوپورہ اور نارووال اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جہاں شدید بارشوں کے بعد بجلی گرنے سے متعدد مکانات بھی منہدم ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے صوبے بھر میں امدادی ٹیموں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے اتوار کی صبح ایک ٹویٹ میں کہا کہ ملک بھر میں 30 جون تک پری مون سون بارشیں متوقع ہیں، اس دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، گرج چمک اور تیز بارش کا امکان ہے۔ ڈپٹی کمشنر نارووال کے مطابق رتن پور، پنچ پیر اور چانگوالی میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے، ان واقعات میں 5 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مئی کے مہینے میں پاکستان میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Lightning Strikes in Bangladesh بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے سے نو افراد کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.