ETV Bharat / international

غزہ میں عارضی جنگ بندی، صرف 49 دنوں میں چھ ہزار معصوم فلسطینی بچے جاں بحق

غزہ میں چار روزہ عارضی جنگ بندی سے قبل اسرائیل کی غزہ پٹی میں 7 اکتوبر سے مسلسل بمباری کے نتیجے میں 14,854 فلسطینی جاں بحق ہوگئے جس میں 6,150 معصوم بجے اور 4,000 خواتین شامل ہیں۔ children killed in Gaza

six thousand innocent Palestinians killed in just 49 days
صرف 49 دنوں میں چھ ہزار معصوم فلسطینی بجے جاں بحق
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 24, 2023, 4:35 PM IST

Updated : Nov 24, 2023, 4:41 PM IST

غزہ: اسرائیل اور حماس کے درمیان سات ہفتوں کی جنگ کے بعد چار روزہ عارضی جنگ بندی پہلی بار نافذ العمل ہو رہی ہے، لیکن اس سے قبل اسرائیلی فوج نے غزہ میں 14,854 فلسطینیوں کی زندگیاں چھین لیں، جس میں 6,150 معصول بجے اور 4,000 خواتین بھی شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد 36,000 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 75 فیصد سے زیادہ بچے اور خواتین ہیں۔ تقریبا 6,800 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ 10 نومبر کو غزہ شہر میں طبی اور مواصلاتی خدمات کے خاتمے کے بعد سے غزہ میں وزارت صحت عام طور پر ہلاکتوں کے اعداد و شمار فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ لیکن مذکورہ اعداد و شمار غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر اور دیگر میڈیا رپورٹ کے حوالے سے دی گئی ہے۔ غزہ کے علاوہ مقبوضہ مغریبی کنارے میں بھی اسرائیلی جارحیت جاری ہے جس میں اب تک 229 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جس میں 52 بچے شامل ہیں جبکہ 2,750 فلسطینی زخمی ہیں۔ ویسٹ بینک پر اسرائیل کا قبضہ ہے، اسی وجہ سے اسے مقبوضہ مغربی کنارہ کیہا جاتا ہے۔

دریں اثنا، قطر کی ثالثی میں اسرائیل حماس کے درمیان چار روزہ جنگ بندی جمعہ کے روز صبح 7 بجے سے شروع ہوگئی ہے اور اس دوران 13 اسرائیلی یرغمالیوں کے پہلے گروپ کو فلسطینی قیدیوں کے بدلے جمعہ کی سہ پہر رہا کیا جانا ہے۔ قطر کے مطابق رہا کیے جانے والے قیدیوں کی فہرست اسرائیلی انٹیلی جنس سروس موساد کو بھیج دی گئی ہے اور موساد قطریوں کو فلسطینی قیدیوں کی فہرست فراہم کرے گا جن کی رہائی کا امکان ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اسرائیل حماس معاہدے میں عارضی جنگ بندی کے ساتھ 150 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 50 اسرائیلی یرغملایوں کی رہائی اور غزہ میں امدادی گاڑیوں کی آمد شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

Last Updated : Nov 24, 2023, 4:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.