ETV Bharat / international

Cargo Traffic طالبان انتظامیہ نے ہیرات شہر سے کارگو ٹریفک معطل کردی - طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان کے شہر ہیراتن سے کارگو کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 2, 2023, 3:05 PM IST

کابل: افغانستان نے شمالی صوبہ بلخ کے بندرگاہی شہر ہراتن سے کارگو ٹریفک کو معطل کر دیا ہے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ شمالی صوبہ فاریاب میں اکینا کی بندرگاہ سے کوئی بھی ضروری کارگو شپمنٹ کی جا سکتی ہے۔ ازبکستان کی ریلوے کمپنی کے فیصلے کے بعد ہ ہیرات سے کارگو ٹریفک پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ قبل ازیں بدھ کو ازبکستان کی قومی ریلوے کمپنی، ازبکستان تیمر یولاری کے پریس آفس نے اسپوتنک کو بتایا کہ اس نے کابل کی جانب سے دیکھ بھال کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکامی کی وجہ سے یکم فروری سے افغانستان کے لیے ریلوے کارگو کی ترسیل معطل کر دی تھی۔

کمپنی نے نوٹ کیا کہ دسمبر میں ازبکستان اور افغانستان کے نمائندوں نے ایک ایکشن پلان پر اتفاق کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ افغان ریلوے ورکرز بتدریج یکم فروری 2023 تک افغانستان میں ریلوے کی دیکھ بھال کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ دونوں فریقوں نے افغانستان میں ہیرات سے مزار شریف تک ریلوے کو چلانے اور خدمات کو برقرار رکھنے کے لیے 27 جنوری تک ایک نئے معاہدے پر دستخط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ ازبکستان کے تیمر یولاری نے نومبر 2010 میں ہیرات سے مزار شریف تک 75 کلومیٹر (46.6 میل) ریلوے لائن کی تعمیر مکمل کی جس پر 129 ملین ڈالر لاگت آئی۔ سال 2011 میں کمپنی نے لائن کو چلانے اور برقرار رکھنے کے لیے سوگڈیانا ٹرانس کی معاون کمپنی قائم کی۔ ۔ کمپنی کے مطابق سوگڈیانا ٹرانس نے گزشتہ 10 برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان ریل کے ذریعے تقریباً 2.8 کروڑ ٹن مال افغانستان پہنچایا ہے۔ ریلوے کو چلانے کے معاہدے میں بار بار توسیع کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Taliban on Women's rights افغان خواتین کے حقوق طالبان کی ترجیحات میں نہیں، ذبیح اللہ مجاہد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.