کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کل رات طالبان کی سکیورٹی فورسز نے مبینہ شدت پسند تنظیم کے چھ ارکان کو ہلاک کر دیا۔ حکمران گروپ کی انتظامیہ کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔Six ISIS Militants killed In Kabul
ترجمان قاری یوسف احمدی نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر چھاپے میں مارے گئے آئی ایس کے ارکان حالیہ ہفتوں میں دو بڑے حملوں میں ملوث تھے۔ جن میں سے ایک شہر کی مسجد اور دوسرا ایک تعلیمی ادارے پر حملہ تھا، جس میں کئی طالبات ہلاک ہوئیں۔
ترجمان احمدی نے کہا کہ مارے گئے عسکریت پسند وزیر اکبر خان مسجد اور قاضی تعلیمی ادارے کے حملہ آور تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں طالبان کی سکیورٹی فورس کا ایک رکن بھی مارا گیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ 30 ستمبر کو کاج انسٹی ٹیوٹ ایجوکیشن سنٹر کے خواتین کے حصے میں ہونے والے دھماکے میں 53 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں زیادہ تر لڑکیاں اور خواتین تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ISIS in Afghanistan افغان فورسز کا داعش کے تین افراد کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
یو این آئی