ETV Bharat / international

Kabul Airport Attacker killed کابل ایئر پورٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا داعش لیڈر ہلاک - کابل ایئرپورٹ پر حملے کی منصوبہ بندی

اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ کے داخلی دروازے پر ہونے والے بم دھماکے میں 170 شہری اور 13 امریکی فوجی مارے گئے تھے۔

Taliban kill ISIS mastermind of 2021 Kabul airport attack says US
کابل ایئر پورٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا ہلاک
author img

By

Published : Apr 26, 2023, 3:16 PM IST

کابل: طالبان نے اسلامک اسٹیٹ کے ایک سینئر رہنما کو ہلاک کر دیا ہے جس پر یہ الزام تھا کہ اس نے ہی 2021 میں افغانستان میں کابل ایئرپورٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ امریکی حکام نے یہ اطلاع دی۔ وائٹ ہاؤس قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ طالبان پر واضح کردیا ہے کہ افغانستان کو دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بننے دیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کابل حملے کا ماسٹر مائنڈ داعش کمانڈر گزشتہ ہفتوں میں مارا گیا جس کی ہلاکت کی تصدیق میں وقت لگا۔ میڈیا کے مطابق آئی ایس کے مقتول رہنما کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

برطانوی نیوز براڈکاسٹر نے رپورٹ کیا کہ امریکی حکام نے بتایا کہ انہوں نے انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے اور علاقے کی نگرانی کے ذریعے اس بات کا تعین کیا کہ داعش کے رہنما کی موت ہوئی ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کیسے معلوم ہوا کہ وہی کابل ایئرپورٹ بم دھماکے کا ذمہ دار تھا۔ نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کو اپریل کے شروع میں داعش کے رہنما کی موت کا علم ہوا۔ اخبار نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اسے طالبان نے نشانہ بنایا تھا یا وہ آئی ایس اور طالبان کے درمیان جاری لڑائی کے دوران مارا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اگست 2021 میں امریکی فوج کے انخلا کے دوران کابل میں حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے داخلی دروازے پر ہونے والے بم دھماکے میں 170 شہری اور 13 امریکی فوجی مارے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.