ETV Bharat / international

Taiwan on Xi Jinping speech خودمختاری، جمہوریت اور آزادی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، تائیوان

چینی رہنما شی جن پنگ کے بیان کے بعد تائیوان نے کہا کہ اس کا ملک خودمختاری، جمہوریت۔ اقدار اور آزادی پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ چین کے سپریم رہنما شی جن پنگ نے کہا تھا کہ بیجنگ تائیوان کو دوبارہ ضم کرنے کے لیے طاقت کے استعمال سے دستبردار نہیں ہوگا۔Taiwan on Xi Jinping speech

Taiwan presidential office spokesperson Chang Tun-han
تائیوان کے صدارتی دفتر کے ترجمان چانگ ٹون ہان
author img

By

Published : Oct 16, 2022, 5:58 PM IST

تائی پے: تائیوان کے صدارتی دفتر کے ترجمان چانگ ٹون ہان نے کہا کہ یہ تائیوان کے عوام کا اتفاق ہے کہ علاقائی خودمختاری، جمہوریت اور آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، اور فوجی تصادم آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے لیے آپشن نہیں ہونا چاہیے۔ قومی سلامتی کی ٹیم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کے بعد ہونے والی پیش رفت پر گہری توجہ دیتی رہے گی۔Taiwan on Xi Jinping speech

تائیوان کا یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا ہے جب شی جن پنگ نے تائیوان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی طاقت کے استعمال سے دستبردار ہونے کا وعدہ نہیں کرے گا اور ہم تمام ضروری اقدامات کرنے کا آپشن محفوظ رکھتے ہیں۔ بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی کی 20 ویں نیشنل کانگریس کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے، شی نے تائیوان کے خلاف فوجی جارحیت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ملک کے وقار اور بنیادی مفادات کا تحفظ کیا۔

شی نے تائیوان کی آزادی اور تائیوان کے معاملات میں بیرونی مداخلت کی شدید اشتعال انگیزیوں کے جواب میں کہا کہ ہم نے علیحدگی پسندی کے خلاف جنگ لڑی ہے اور مداخلت کا مقابلہ کیا ہے۔ انھوں نے چین کی خودمختاری اور تائیوان کی آزادی کی مخالفت کرنے کے اپنے عزم اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Xi Jinping On Taiwan چین تائیوان کے مسئلے حل کے لیے جامع پالیسی نافذ کرے گا، شی جن پنگ

واضح رہے کہ آج کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کا اجلاس بیجنگ میں شروع ہوا۔ جس میں نئے اعلیٰ افسران کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ چین کے سپریم رہنما شی جن پنگ نےحکمران کمیونسٹ پارٹی کی ایک دہائی میں دو مرتبہ ہونے والی قومی کانگریس کا افتتاح کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چیئرمین شی جن پنگ بلاشبہ اپنے اقتدار کی مدت میں مزید پانچ سال کی توسیع کریں گے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (CPC) کی ہفتہ بھر جاری رہنے والی 20ویں کانگریس میں 2,296 منتخب مندوبین شی جن پنگ کے طے کردہ معیار اور رہنما اصولوں کے تحت ایک خفیہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.