ETV Bharat / international

Burning Religious Books سویڈن کے وزیر اعظم نے مذہبی کتابوں کو جلانے پر پابندی کو مسترد کیا

سویڈن کے وزیر اعظم کرسٹرسن نے کہا کہ شدید خطرات سے نمٹنے کے لیے ہر ملک اپنا طریقہ منتخب کرتا ہے اور ڈنمارک نے مذہبی کتابوں کو جلانے پر پابندی لگانے کی پہل کر رہا ہے میں اس کا بہت احترام کرتا ہوں۔ لیکن ہمارے ملک میں ایسا کرنے کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2023, 10:04 PM IST

Swedish PM
سویڈن کے وزیر اعظم کرسٹرسن

سٹاک ہوم: سویڈن کے وزیر اعظم کرسٹرسن نے کہا کہ سویڈن کا ڈنمارک کی طرح مذہبی کتابوں کو جلانے پر پابندی لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، کیونکہ اس کے لیے ملکی آئین میں ترمیم کی ضرورت ہوگی۔ ڈنمارک کے وزیر انصاف پیٹر ہیملگارڈ نے جمعہ کو کہا تھا کہ حکومت ملک میں مذہبی کتابوں کو جلانے پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے جواب میں ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوک راسموسین نے کہا کہ یہ اقدام ایک اہم سیاسی اشارہ ہے جسے ڈنمارک دنیا کو بھیجنا چاہتا تھا۔

کرسٹرسن نے کہا، شدید خطرات کے رابطہ میں آنے والا ہر ملک ان سے نمٹنے کا اپنا طریقہ منتخب کرتا ہے۔ ڈنمارک اس وقت جو کچھ کر رہا ہے (مذہبی کتابوں کو جلانے پر پابندی لگانے کی پہل) میں اس کا بہت احترام کرتا ہوں۔ بالکل وہی کرنے کے لیے جو ڈنمارک میں کیا جائے گا ہمارے ملک میں کرنے کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے، اس لیے سویڈن کا اس پر آگے بڑھنے کا یہ صحیح طریقہ نہیں ہے۔"

سویڈن کے حکام نے 18 اگست کو کہا کہ وہ عوامی نظم کے قانون کا جائزہ لیں گے جو ملک میں قرآن جلانے کے احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔ سویڈن کے وزیر انصاف گنار اسٹرومر نے کہا کہ اگر امن عامہ یا سلامتی کو خطرہ لاحق ہو تو عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حالیہ مہینوں میں سویڈن کے ساتھ ساتھ ڈنمارک میں بھی قرآن جلانے کے متعدد مظاہرے ہوئے ہیں۔ زیادہ تر مسلم ممالک نے مظاہروں کی مذمت کی ہے، اور کچھ نے احتجاج کے نوٹس دینے کے لئے سویڈش اور ڈنمارک کے سفیروں کو بلایا ہے۔ گزشتہ ماہ سیکڑوں عراقی مظاہرین نے قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے بعد اسٹاک ہوم میں سویڈش سفارت خانے پر دھاوا بول دیا تھا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.