ETV Bharat / international

Sweden, Finland Reconsider Joining NATO: فن لینڈ، سویڈن نے ناٹو میں شامل ہونے کے لیے کوششیں تیز کردیں - فن لینڈ جلد ہی ناٹو میں شامل ہوسکتا ہے

فن لینڈ اور سویڈن نے بھی نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو) میں شامل ہونے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ وہیں، کریملن نے جمعرات کو خبردار کیا کہ اگر فن لینڈ اور سویڈن ناٹو میں شامل ہوتے ہیں تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ Sweden, Finland Reconsider Joining NATO

Sweden, Finland Reconsider Joining NATO
فن لینڈ، سویڈن نے ناٹو میں شامل ہونے کے لیے کوششیں تیز کردیں
author img

By

Published : Apr 9, 2022, 9:42 PM IST

یوکرین میں جاری روسی فوجی کارروائی کے درمیان فن لینڈ اور سویڈن نے بھی نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو) میں شامل ہونے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ سی این این نے ناٹو کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ سویڈن اور فن لینڈ یوکرین میں روسی حملے کے بعد تنظیم میں شامل ہونے کے حوالے سے سنجیدہ بات چیت کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے بتایا کہ ناٹو کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ Sweden, Finland Reconsider Joining NATO

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے مطالبہ کیا کہ ناٹو مشرق سے اپنی صلاحیت کو کم کرے اور نئے اراکین کا اضافہ روکے۔ جس کے بعد ناٹو کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بلایا گیا۔ انہوں نے ناٹو پر روس کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام بھی لگایا۔ فن لینڈ کی ناٹو میں شامل ہونے کے معاملے پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ 'یہ فیصلہ 24 فروری کو ہی کرلیا گیا تھا جس دن روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا'۔

یہ بھی پڑھیں: Ukrainian President Addresses NATO Summit: یوکرینی صدر کا ناٹو کے سربراہی اجلاس سے خطاب، اتحاد ہی روسی جارحیت سے بچا سکتا ہے

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ’’اگر ہم فن لینڈ اور سویڈن میں عام لوگوں کے جذبات کو دیکھیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ پچھلے چھ ہفتوں میں بہت کچھ بدل گیا ہے۔ ‘‘ فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین نے جمعہ کو تصدیق کی کہ ان کی پارلیمنٹ آنے والے ہفتوں میں ناٹو میں شامل ہونے کے امکان پر بحث کرے گی اور امید ظاہر کی کہ یہ بات چیت بہت جلد ختم ہو جائے گی۔ کریملن نے جمعرات کو خبردار کیا کہ اگر فن لینڈ اور سویڈن ناٹو میں شامل ہوتے ہیں تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.