جکارتہ: انڈونیشیا کے مغربی صوبے آچے میں سنیچر کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے حوالے سے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ Strong earthquakes in Indonesia
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر مسریادی اے نے یہ اطلاع دی۔ افسرنے بتایا کہ زلزلہ جکارتہ کے وقت کے مطابق صبح 3.52 بجے آیا اور اس کا مرکز میلابوہ شہر سے 45 کلومیٹر جنوب مغرب میں اور سطح سمندر سے 22 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ صوبے کے کئی حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لیکن کسی نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں: Indonesia Earthquake انڈونیشیا میں 6.2 شدت کا زلزلہ
واضح رہے کہ اس سے قبل 10 ستمبر کو انڈونیشیا کے مشرقی صوبے پاپوا میں 6.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا، اس کا مرکز 37 کلومیٹر شمال مغرب ممبرامو ٹینگاہ میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ Earthquake in Indonesia
یو این آئی