ETV Bharat / international

Earthquake in Japan جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 12:36 PM IST

جاپان کے ایزو جزیرے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ Strong earthquake in Japan

جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ٹوکیو: جاپان کے ایزو جزیرے میں پیر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق یہ زلزلہ صبح 4 بج کر 49 منٹ پر آیا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز 29.000 شمالی عرض البلد اور 139.3466 مشرقی طول البلد اور سطح زمین سے 409.088 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ فی الحال زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح ہی انڈونیشیا کے مغربی صوبے آچے میں 6.2 شدت کا زلزلہ آیا، لیکن اس سے سونامی نہیں بن پائی۔ انڈونیشیا کی موسمیات، آب و ہوا کی سائنس اور جیو فزکس ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ پیر کی صبح 5:30 پر آیا، اس کا مرکز آچے سنگکل ضلع سے 47 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور سمندر کے نیچے 23 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ ایجنسی نے کہا کہ زلزلے میں سونامی پیدا ہونے کی صلاحیت نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Indonesia Earthquake انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل جاپان میں دو اکتوبر 2022 کو بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جاپان کے جنوب مغربی صوبے میازاکی اور دیگر علاقوں میں درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے یہ اطلاع دی تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 12.02 بجے آیا تھا۔ اس کا مرکز اوسومی جزیرہ نما سے تقریباً 30 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ زلزلہ کی شدت میازاکی شہر میں ریکٹر اسکیل پر چار، صوبے کے کچھ دیگر حصوں میں سات اور اہمم، ساگا، کماموٹو، اوئیٹا اور کاگوشیما میں تین تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.