ETV Bharat / international

Indonesia Earthquake انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

انڈونیشیا میں پیر کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ Earthquake in Aceh district

انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے
انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے
author img

By

Published : Jan 16, 2023, 10:35 AM IST

جکارتہ: انڈونیشیا کے مغربی صوبے آچے میں پیر کی صبح 6.2 شدت کا زلزلہ آیا، لیکن اس سے سونامی نہیں بن پائی۔ ملک کی موسمیات، آب و ہوا کی سائنس اور جیو فزکس ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ پیر کی صبح 5:30 پر آیا، اس کا مرکز آچے سنگکل ضلع سے 47 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور سمندر کے نیچے 23 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ ایجنسی نے کہا کہ زلزلے میں سونامی پیدا ہونے کی صلاحیت نہیں تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انڈونیشیا کے مغربی صوبے بینگ کلو میں 14 جنوری کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ موسمیات، آب و ہوا اور جیو فزکس ایجنسی نے یہ اطلاع دی تھی۔ ایجنسی نے بتایا تھا کہ زلزلہ 14 جنوری کی صبح مقامی وقت کے مطابق 5.41 بجے آیا اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 درج کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کور ضلع سے 55 کلومیٹر جنوب مغرب میں اور سطح سمندر سے 18 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں تھا۔ جانی یا مالی نقصان کے بارے میں بھی کوئی اطلاع نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Indonesia Earthquake مغربی انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے

واضح رہے کہ دس جنوری کو بھی انڈونیشیا کے مالوکو صوبے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 درج کی گئی تھی۔ جس کے بعد حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی تھی۔ ژنہوا خبر رساں ایجنسی نے حکام کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ زلزلہ دوپہر 12.47 بجے آیا جس کا مرکز مالوکو ٹینگارا بارات ضلع سے 148 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا اور سمندری تہہ کے نیچے 131 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.