کوئٹو: ہفتے کے روز جنوبی ایکواڈور اور شمالی پیرو میں شدید زلزلے کے جھٹکوں سے کم از کم 15 افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد ملبے میں دب گئے ہیں، ریسکیو ٹیموں کو ملبے میں دبے پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے تقریباً 6.8 کی شدت کے ساتھ ہی اس زلزلے کی اطلاع دی ہے جس کا مرکز بحر الکاہل کے ساحل سے بالکل دور جو ایکواڈور کے دوسرے سب سے بڑے شہر گویاکیل سے تقریباً 50 میل (80 کلومیٹر) جنوب میں تھا۔ متاثرین میں سے ایک پیرو میں ہلاک ہوا جبکہ 14 دیگر ایکواڈور میں ہلاک ہوئے ہیں جہاں حکام نے کم از کم 126 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع دی۔
ایکواڈور کے صدر گیلرمو لاسو نے صحافیوں کو بتایا کہ زلزلے نے بلا شبہ آبادی میں خطرے کی گھنٹی پیدا کر دی۔ لاسو کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ متاثرین میں سے 12 افراد کی موت ساحلی ریاست ایل اورو میں اور دو ہائی لینڈز ریاست ازوئے میں ہوئی۔ پیرو میں زلزلے کے جھٹکے ایکواڈور کے ساتھ اس کی شمالی سرحد سے لے کر وسطی بحرالکاہل کے ساحل تک محسوس کیے گئے۔ پیرو کے وزیر اعظم البرٹو اوٹرولا نے کہا کہ ایک 4 سالہ بچی ایکواڈور کے ساتھ سرحد پر واقع ٹمبس علاقے میں مکان گرگیا جس میں بچی کے سر میں چوٹ آئی جس کے بعد اس کی موت ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں : Ecuador Prison Clashes ایکواڈور کی جیل میں جھڑپوں میں پانچ قیدیوں کی موت
ایکواڈور میں متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔ کثیر تعداد میں تعلیمی عمارتیں اور صحت کے مراکز بھی متاثر ہوئے ہیں، جبکہ زلزلے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد سڑکیں بند ہوگئیں۔ سانتا روزا ہوائی اڈے کو معمولی نقصان پہنچا، لیکن کام جاری رہا۔ شمالی پیرو کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے ملک کے شمالی علاقے میں محسوس کیے گئے تاہم لوگوں یا مکانات کے نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے نے پیرو کے شمالی اور وسطی ساحلوں کو کم شدت کے ساتھ ہلا کر رکھ دیا۔ ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق، ٹمبس میں، اس زلزلے نے 12 گھروں کو نقصان پہنچایا ہے۔ پیرو کے سیسمولوجیکل حکام نے ابتدائی طور پر 7.0 کی شدت کی اطلاع دی تھی، لیکن کچھ وقت کے بعد اس کی شدت کو گھٹا کر 6.7 کر دیا۔ایکواڈور کی بحریہ نے کہا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔