ETV Bharat / international

Indonesia Earthquake انڈونیشیا میں 6.2 شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا کے مشرقی صوبے پاپوا میں سنیچر کو 6.2 شدت کا زلزلہ آیا، اس کا مرکز 37 کلومیٹر شمال مغرب ممبرامو ٹینگاہ میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ Earthquake in Indonesia

انڈونیشیا میں 6.2 شدت کا زلزلہ
انڈونیشیا میں 6.2 شدت کا زلزلہ
author img

By

Published : Sep 10, 2022, 9:19 AM IST

جکارتہ: انڈونیشیا کے مشرقی صوبے پاپوا میں سنیچر کو 6.2 شدت کا زلزلہ آیا، سرکاری ذرائع کے مطابق کسی قسم کے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ انڈونیشیا کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے کہا کہ زلزلے سے سونامی نہیں آئی۔ Strong Earthquake in Indonesia

ایجنسی نے بتایا کہ اس سے قبل 6.0، 5.9 اور 5.5 کی شدت کے ساتھ پیش آنے والے جھٹکوں کی ایک سیریز کے بعد زلزلے کی اہم جھٹکے کے طور پر درجہ بندی کی گئی ۔ مرکزی جھٹکا مقامی وقت کے مطابق صبح 7.05 بجے محسوس کیا گیا اور اس کا مرکز 37 کلومیٹر شمال مغرب ممبرامو ٹینگاہ میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور مٹیگیشن ایجنسی نے بتایا کہ جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا اور رہائشیوں کو عمارتوں اور گھروں سے باہر بھاگنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: Indonesia Earthquakes انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

واضح رہے کہ اس سے قبل 29 اگست کو انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماترا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔ محکمہ موسمیات نے زلزلے کی تصدیق کی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.