ETV Bharat / international

Emergency in Tunisia تیونس میں ہنگامی حالت میں ایک ماہ کی توسیع - تیونس صدر نے ہنگامی حالت میں توسیع کی

تیونس کی حکومت نے ملک میں ہنگامی حالت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ یہ فیصلہ تیونس کے صدر قیس سعید نے کیا ہے۔ Tunisian government extended emergency

تیونس میں ہنگامی حالت میں ایک ماہ کی توسیع

author img

By

Published : Dec 31, 2022, 1:28 PM IST

Updated : Dec 31, 2022, 2:31 PM IST

تیونس: تیونس کے صدر قیس سعید نے ملک میں ہنگامی حالت کو مزید ایک ماہ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمہوریہ تیونس (جے آر ٹی) کے آفیشل گزٹ جرنل نے جمعہ کو اطلاع دی کہ صدر قیس سعید نے ملک میں نافذ ہنگامی حالت کو مزید ایک ماہ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا اطلاق یکم جنوری سے 30 جنوری 2023 تک ہوگا۔ تیونس میں پہلی بار 24 نومبر 2015 کو ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا تھا۔ صدر کے محافظ کی بس پر بم حملے کے بعد، جس میں 12 محافظ مارے گئے تھے، جس کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔ Tunisian president extends state of emergency

یہ بھی پڑھیں: Loan For Tunisia تیونس کو غذائی تحفظ اور بجلی کی فراہمی کو فروغ دینے کیلئے قرض ملا

تیونس میں ہنگامی قانون حکام کو غیر معمولی اختیارات کی اجازت دیتا ہے، بشمول گھر میں نظربندی، سرکاری میٹنگز پر پابندی، کرفیو لگانا، میڈیا کی نگرانی، اور عدلیہ کی اجازت کے بغیر میڈیا سنسرشپ پر پابندی۔ صدر نے اس سے قبل 18 فروری کو رواں سال کے آخر تک ملک میں نافذ ایمرجنسی کو بڑھا دیا تھا۔

یو این آئی

Last Updated : Dec 31, 2022, 2:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.