ETV Bharat / international

Sri Lanka Crisis: اگر صدر مستعفی ہوجاتے ہیں تو سری لنکا میں بیس جولائی کو صدارتی انتخاب ہوسکتا ہے - سری لنکا میں حکومت مخالف احتجاج

سری لنکا کے شہری ترقی اور ہاؤسنگ کے وزیر پرسنا راناتنگا نے کہا کہ اگر صدر گوٹابایا راجا پکسے بدھ کو مستعفی ہو جاتے ہیں تو صدارتی انتخاب 20 جولائی کو کرایا جاسکتا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے پیر کو تصدیق کی کہ صدر گوٹابایا راجا پکشے نے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کو مطلع کیا ہے کہ وہ پہلے سے اعلان کے مطابق یعنی 13 جولائی کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ Sri Lanka Economic Crisis

Sri Lanka's new President to be elected on July 20 says Minister
اگر صدر مستعفی ہوجاتے ہیں تو سری لنکا میں بیس جولائی کو صدارتی انتخاب ہوسکتا ہے
author img

By

Published : Jul 11, 2022, 9:09 PM IST

کولمبو: سری لنکا اس وقت 1948 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد بدترین معاشی بحران Sri Lanka Economic Crisis کا سامنا کر رہا ہے۔ سری لنکا میں کابینہ کے تمام ارکان مستعفی ہو چکے ہیں اور اگر صدر گوٹابایا راجا پکسے بدھ کو مستعفی ہو جاتے ہیں تو صدارتی انتخاب 20 جولائی کو کرایا جائے گا۔ شہری ترقی اور ہاؤسنگ کے وزیر پرسنا راناتنگا نے پیر کے روز کہا کہ اگر صدر گوٹابایا راجا پکسے استعفیٰ دیتے ہیں تو آل پارٹی حکومت کے قیام کا راستہ صاف ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا، ’’صدارتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد نامزدگی کا عمل 15 جولائی کو شروع ہوگا۔ کاغذات نامزدگی 19 جولائی تک قبول کیے جائیں گے اور اگر ضرورت پڑی تو ووٹنگ 20 جولائی کو ہوگی۔ یہ تب ہی ممکن ہوگا جب راجا پکسے بدھ کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جاتے ہیں۔ یہ پیش رفت ہفتے کے روز فورٹ میں واقع ایوان صدر میں ہزاروں افراد کے دھاوا بولنے کے بعد ہوئی ہے۔ ڈرامائی مناظر وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ سے آئے جہاں انہیں کیرم بورڈ کھیلتے، صوفے پر سوتے، پارک کے احاطے میں لطف اندوز ہوتے اور رات کے کھانے کے لیے کھانا تیار کرتے دیکھا گیا۔

یہاں تک کہ وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے بھی جاری احتجاج کے درمیان اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ تاہم صدر اور وزیراعظم کی رہائش گاہوں پر قبضہ کرنے والے مظاہرین نے واضح کیا ہے کہ جب تک وہ اپنے عہدوں سے مستعفی نہیں ہوتے وہ ان کے گھروں پر قبضہ جاری رکھیں گے۔دریں اثنا، پیر کو میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کے صدارتی محل پر پتھراؤ کرنے والے مظاہرین سے 178.5 کروڑ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے برطانوی دور میں بنائے گئے صدارتی محل میں توڑ پھوڑ کی۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ نقد رقم پولیس نے برآمد کر لی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گوٹابایا راجا پکسے نے سری لنکا کی بحریہ کی مدد سے صدارتی محل سے فرار ہونے سے پہلے ایک سوٹ کیس کا دستاویز بھی ساتھ رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Sri Lanka Crisis: سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے فرار، صدارتی محل پر مظاہرین کا قبضہ

Sri Lanka Crisis: سری لنکا کے صدر اور وزیراعظم مستعفی ہونے کیلئے تیار

صدر راجا پکسے نے نامعلوم مقام سے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کو بتایا کہ وہ (مسٹر راجا پکسے) بدھ کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ وہیں سری لنکا کے سابق کرکٹر سنتھ جے سوریا نے 9 جولائی کو، جس دن مظاہرہ شروع ہوا، اسے "عوامی دن" قرار دیا۔ قابل ذکر ہے کہ تیل کی سپلائی کی قلت نے اسکولوں اور سرکاری دفاتر کو اگلے نوٹس تک بند کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ سری لنکا میں ایندھن کی قلت کے درمیان، 1990 کی ایمرجنسی ایمبولینس سروس کو کئی علاقوں میں معطل کر دیا گیا ہے۔اقتصادی بحران نے خاص طور پر غذائی تحفظ، زراعت، ذریعہ معاش اور صحت کی خدمات تک رسائی کو متاثر کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.