ETV Bharat / international

Sri Lanka on Anti China Politicians سری لنکا چین مخالف سیاستداں پر کارروائی کرے گا - سری لنکا نے چین مخالف سیاست دانوں پر کیا کہا

سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کی پارٹی نے کہا کہ 'وہ اپنے ایک صوبائی لیڈر کے خلاف کارروائی کرے گی جس نے چینی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا۔' Sri Lanka on Anti China Politicians

سری لنکا چین مخالف سیاستدان پر کارروائی کرے گا

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 4:51 PM IST

کولمبو: سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کی پارٹی نے کہا کہ وہ اپنے ایک صوبائی لیڈر کے خلاف کارروائی کرے گی جس نے چینی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا اور بیجنگ سے سری لنکا کے قرض کی تنظیم نو کا مطالبہ کیا۔ یہ اطلاع ڈیلی مرر نے پیر کو دی ہے۔ ڈیلی مرر کے مطابق یونائیٹڈ نیشنل پارٹی (یو این پی) نے کہا کہ وہ مقامی حکومت کے رکن ششی ہیٹیاراچی کے خلاف کارروائی کرے گی۔ یو این پی کے ایک رہنما نے کہا کہ ہماری پارٹی کا اس احتجاج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ Protest outside Chinese Embassy in Sri Lanka

ہماری پارٹی سفارت کاری پر یقین رکھتی ہے اور ہماری حکومت چین کے ساتھ قرضوں کے مسائل کو سفارتی تعلقات کے ذریعے حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرض کی تنظیم نو کا معاملہ وزیر خزانہ سے متعلق ہے نہ کہ ریاستی اسمبلی کے رکن سے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی جلد ہی فیصلہ کرے گی کہ ان سے کیسے نمٹا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Sri Lanka Seeks Financial Aid سری لنکا کے لاکھوں لوگوں کو مالی امداد کی ضرورت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.