کولمبو: سری لنکا کی وزارت تعلیم نے ایندھن کی شدید قلت کی وجہ سے اگلے ہفتے اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقامی میڈیا نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ ڈیلی مرر کی رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے اگلے ہفتے (4 سے 8 جولائی تک) تمام سرکاری اور حکومت کی جانب سے منظورشدہ نجی اسکولوں میں ایندھن کی موجودہ قلت کے پیش نظر چھٹی کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران بچوں کی تعلیم کے نقصان کا ازالہ اگلے ہفتے کے دوران کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی توانائی کے بحران کی وجہ سے رواں ہفتے پارلیمنٹ کا جاری اجلاس تین دن تک محدود کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Sri Lanka Seeks Oil from Russia: سری لنکا روس سے تیل کی فوری فراہمی کا خواہاں
ڈیلی مرر نے پارلیمنٹ کے میڈیا بازو کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ ضروری پبلک سروسز ایکٹ بدھ کو بغیر بحث کے پارلیمنٹ سے منظور کر لیا جائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایوان میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تحریک التواء پر بحث متوقع ہے، جسے اپوزیشن اسی دن پیش کرے گی۔ سیشن اس ہفتے تین دن تک محدود رہے گا کیونکہ جزیرے کی قوم کو ایندھن کے شدید بحران کا سامنا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سری لنکا اس وقت اپنے بدترین معاشی اور مالیاتی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ (یو این آئی)