ETV Bharat / international

S Korea US Air Drills شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد جنوبی کوریا اور امریکہ کی فضائی مشق - جنوبی کوریا اور امریکہ

جنوبی کوریا کی یونہاپ خبر رساں ایجنسی نے اتوار کو جنوبی کوریا کی فوج کے حوالے سے اطلاع دی کہ شمالی کوریا کی طرف سے داغا گیا ایک مشتبہ بیلسٹک میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے باہر گرا۔

South Korea and US conduct joint air drills after North Korea's missile test
شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد جنوبی کوریا اور امریکہ کی فضائی مشق
author img

By

Published : Mar 19, 2023, 10:27 PM IST

سیئول: شمالی کوریا کی جانب سے بحیرہ جاپان کی طرف کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کرنے کے بعد جنوبی کوریا اور امریکہ نے اتوار کو مشترکہ فضائی مشقیں کیں جن میں امریکی جوہری صلاحیت کے حامل بی-1بی اسٹریٹجک بمبار طیارے شامل تھے۔ یونہاپ نیوز ایجنسی نے جنوبی کوریا کی فوج کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ اس سے پہلے آج یونہاپ نے کہا کہ شمالی کوریا نے مغربی ساحل پر ٹونگ چانگ ری علاقے سے ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے مطابق میزائل نے تقریباً 800 کلومیٹر (497 میل) پرواز کی اور جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرا۔

13 مارچ کو شروع ہونے والی فریڈم شیلڈ مشق کے ایک حصے کے طور پر امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ مشقیں جزیرہ نما کوریا میں ہوئیں اور اس میں جنوبی کوریا کے ایف-35 اے لڑاکا طیارے، امریکی F-16 لڑاکا طیارے اور B-1B اسٹریٹجک بمبار بھی شامل تھے۔ اسی طرح کی ایک مشق اس علاقے میں 3 مارچ کو کی گئی تھی۔ تازہ ترین تجربہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے جواب میں شمالی کوریا کی جانب سے ہانگ سونگ-17 بین البراعظمی بیلسٹک میزائل لانچ کرنے کے تین دن بعد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ آج ہی شمالی کوریا کی طرف سے داغا گیا ایک مشتبہ بیلسٹک میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے باہر گرا۔ جنوبی کوریا کی یونہاپ خبر رساں ایجنسی نے اتوار کو جنوبی کوریا کی فوج کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی طرف ایک غیر متعینہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔ وہیں جاپان کوسٹ گارڈ نے اس ٹیسٹر کے لیے وارننگ جاری کی۔ اس ٹیسٹ کے تناظر میں جاپان کے وزیر اعظم کے دفتر کے تحت کرائسس ریسپانس سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ این ایچ کے نیوز چینل نے اتوار کو سرکاری ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی کہ شمالی کوریا کی طرف سے لانچ کیا گیا مشتبہ میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے باہر گرا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.