ETV Bharat / international

Road Accident In Holland ہالینڈ میں بے قابو ٹرک کی زد میں آکر چھ افراد ہلاک - ترکی میں بس حادثے میں 2 افراد ہلاک

جنوبی ہالینڈ میں ایک ٹرک نے چند لوگوں کے ایک گروپ کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔Road Accident In Holland

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 28, 2022, 9:58 PM IST

ایمسٹرڈیم: جنوبی ہالینڈ میں ایک ٹرک نے باربی کیو کھانے والے لوگوں کے ایک گروپ کو ٹکر مار دی جس سے چھ افراد کی موت ہوگئی۔ ڈچ براڈکاسٹنگ فاؤنڈیشن (این او ایس) نے اتوار کو پولیس کے حوالے سے اطلاع دی کہ ایک ہسپانوی ٹرانسپورٹ کمپنی کا ٹرک ہفتے کی رات سڑک سے اتر گیا اور نیو بیئر لینڈ کے گاؤں میں بیرونی باربی کیو کی میزبانی کرنے والے لوگوں کے ایک گروپ سے ٹکرا گیا۔Road Accident In Holland

میڈیا نے پہلے بتایا تھا کہ اس حادثے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں، پولیس کے مطابق حادثے میں چھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ ہسپانوی باشندے 46 سالہ ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت ڈرائیور نشے کی حالت میں نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Afghanistan Road Accident افغانستان میں سڑک حادثے میں آٹھ افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.