ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں پرانا ڈھاکہ کے لال باغ علاقے میں ایک پلاسٹک فیکٹری میں پیر کو آگ لگنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ فائر سروس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے چھ لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ Six People died in Bangladesh Plastic Factory Fire
انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی 10 فائر ٹینڈرز موقع پر بھیجے گئے اور تقریباً ڈھائی گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ فائر سروس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ شبہ ہے کہ آگ ایک ریستوران میں گیس سلنڈر پھٹنے سے لگی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: Fire at Coptic Church in Cairo قاہرہ کے ایک چرچ میں آتشزدگی سے اکتالیس افراد ہلاک، متعدد زخمی
یو این آئی