ETV Bharat / international

Shooting in Mexico امریکی ریاست نیو میکسیکو میں فائرنگ، تین افراد ہلاک

author img

By

Published : May 16, 2023, 1:11 PM IST

شمال مغربی نیو میکسیکو کے علاقے فارمنگٹن میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور دو پولیس افسران سمیت متعدد زخمی ہو گئے۔ Shooting in US state of New Mexico

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں فائرنگ
امریکی ریاست نیو میکسیکو میں فائرنگ

ہیوسٹن: امریکی ریاست نیو میکسیکو کے فارمنگٹن میں پیر کے روز ہوئی فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ معلومات ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے شیئر کرتے ہوئے فارمنگٹن پولیس نے کہا ’’ کم از کم تین اموات سمیت متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں‘‘۔ گولی لگنے اور ہسپتال میں داخل ہونے والوں میں سٹی پولیس کا ایک رکن اور نیو میکسیکو سٹیٹ پولیس کا ایک رکن سمیت دو پولیس افسران شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں کی حالت مستحکم ہے۔ پولیس نے بتایا ’’ایک مشتبہ شخص کا مقابلہ کیا گیا اور وہ جائے وقوعہ پر ہی مار ا گیا‘‘۔ پولیس نے کہا کہ مشتبہ شخص کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی اور اس وقت دیگر کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ بروک سائیڈ پارک کے علاقے میں مقامی وقت کے مطابق گزشتہ صبح 11 بجے کے بعد پیش آیا اور شہر کے تمام اسکولوں میں سیکورٹی کے مدنظر ’احتیاطی لاک ڈاؤن‘ نافذ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اپریل 2023 میں میکسیکو کی گواناخواتو ریاست کے لا پالما سویمنگ ریزورٹ پر کم از کم 20 بندوق برداروں نے حملہ کرکے سات افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ یہ حملہ کورٹزار میونسپلٹی میں ہوا۔ یونیورسل اخبار نے کہا کہ کم از کم 20 حملہ آوروں نے اسالٹ رائفلوں سے اس علاقے میں لوگوں پر فائرنگ کی۔ اس حملے میں کم از کم سات افراد (تین خواتین، تین مرد اور ایک سات سالہ بچہ) ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: Attack at Swimming Pool in Mexico میکسیکو کے سویمنگ پول پر حملہ، سات سالہ بچے سمیت سات افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.