ETV Bharat / international

Shooting in Georgia امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ، چار افراد کی موت - امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ

امریکی ریاست جارجیا میں ایک شخص نے خود کو گولی مارنے سے پہلے تین بالغ افراد کو قتل کر دیا۔ تین لوگوں میں اس کی ماں اور دادی بھی شامل ہے۔ Shooting in US state of Georgia

امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ، چار افراد کی موت

author img

By

Published : May 5, 2023, 10:58 AM IST

واشنگٹن: امریکی ریاست جارجیا میں جمعرات کو کئی پرتشدد واقعات میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے افسران کے حوالے سے بتایا کہ مولٹری شہر میں ایک شخص نے خود کو گولی مارنے سے پہلے تین بالغ افراد کو قتل کر دیا۔ کولکویٹ کاؤنٹی کے کورونر ورلن بروک کے حوالے سے شائع شدہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے نام کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔ اس نے اپنی ماں اور دادی کو قتل کیا ہے۔ بریک نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے کے بعد ملزم ایک مقامی میکڈونلڈ میں گیا اور خودکشی کرنے سے پہلے ایک اور خاتون کو قتل کر دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ ملزم خاتون کو جانتا تھا یا نہیں۔ ایک علیحدہ میڈیا رپورٹ میں ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قاتل میک ڈونلڈز کا ملازم تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 مئی کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے چھوٹے صحرائی علاقے میں فائرنگ کی واردات میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ رپورٹ میں کیرن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے حوالے سے کہا گیا کہ مہلوکین کی عمر20 یا 30 سال کی تھیں۔ فائرنگ کی واردات میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور ایک کو ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں بعد میں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ وہیں 30 اپریل کو جنوب مشرقی ٹیکساس میں ایک گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ سالہ بچے سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اے آر 15 طرز کی رائفل سے لیس ایک مشتبہ شخص نے اس حادثے کو انجام دیا اور فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Texas Shooting ٹیکساس میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک، مسلح شخص فرار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.