ETV Bharat / international

Turkiye-Syria Earthquake ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی و بربادی پر فرانسیسی جریدہ کا شرمناک کارٹون - فرانسیسی جریدہ کا شرمناک کارٹون

متنازع خاکے شائع کرنے والے فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو نے تمام حدیں پارکردیں اور انسانیت بھول گیا۔جریدے نے ایک طنزیہ کارٹون میں ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد متاثرین کا مذاق اڑایا۔

ترکیہ اور شام میں زلزلے
ترکیہ اور شام میں زلزلے
author img

By

Published : Feb 9, 2023, 9:36 PM IST

پیرس،فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو نے طنزیہ کارٹون شائع کرکے ترکیے اور شام میں زلزلے سے تباہی و بربادی کا مذاق اُڑایا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق متنازع خاکے شائع کرنے والے فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو نے تمام حدیں پارکردیں اور انسانیت بھول گیا۔جریدے نے ایک طنزیہ کارٹون میں ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد متاثرین کا مذاق اڑایا۔نسل پرستانہ خاکوں کے لیے بدنام زمانہ جریدے نے انسانیت سوز خاکے کواپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر کارٹون آف دی ڈے کے طور پرشیئرکیا۔

کارٹون میں تباہ شدہ عمارتیں ، الٹی ہوئی کار اور ملبہ دکھاتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ "ترکیہ میں زلزلے،اب ٹینک بھیجنے کی ضرورت نہیں”۔ غیرحساس کارٹون کی اشاعت پر سوشل میڈیا صارفین نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔یونانی خاکہ نویس نے طنزومزاح کی آڑ میں دنیا میں نفرت پھیلانے والے اس کارٹون پر منہ توڑ جواب دیا۔ یونانی روزنامہ کیتھی میرینی میں دیمتری ہاندزوپولوس کے بنائے خاکہ کے کیپشن میں لکھا ‘ہم سب ترک ہیں’۔

مزید پڑھیں:یونان اور ترکی میں 7 شدت کا زلزلہ، 19افراد ہلاک، کئی عمارتیں تباہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.