ETV Bharat / international

Afghanistan Explosion شمالی افغانستان کے پل خمری شہر میں دھماکے سے سولہ افراد زخمی

author img

By

Published : May 27, 2023, 10:43 AM IST

شمالی افغانستان کے پل خمری شہر میں دھماکہ ہوا جس میں تقریبا 16 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ explosion in Pul Khumri

شمالی افغانستان کے پل خمری شہر میں دھماکے سے سولہ افراد زخمی

پل خمری: افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان کے صدر مقام پل خمری شہر میں جمعہ کے روز ہونے والے دھماکے میں کم از کم 16 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ایک گمنام اہلکار کے حوالے سے نجی میڈیا آؤٹ لیٹ سلام وطندار نے اطلاع دی کہ کم از کم 16 افراد کو طبی علاج کے لیے اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ عینی شاہدین نے اپنے نام نہ بتاتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ایمبولینس کو زخمیوں کو لے جانے کے لیے شہر کے ارد گرد دوڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ طالبان انتظامیہ نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ تاحال کسی گروہ یا فرد نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے افغانستان میں جاری خانہ جنگی کے دوران بہت سے زندہ بم رہ گئے تھے جس کی وجہ آئے روز کہیں نہ کہیں دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔ ان دھماکوں کی وجہ سے کئی بے گناہ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی کے ضلع دیاک میں 21 مئی کو ایک بم دھماکے میں ایک بچہ ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب دو بچوں کو ایک بم ملا اور وہ اسے گھر لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ تبھی وہ بم پھٹ گیا جس میں ایک بچے کی موت ہو گئی۔ اس سے قبل افغانستان کے علاقے ننگرہار میں بھی اسی طرح کے ایک واقعے میں دو بہنیں ہلاک ہو گئی تھیں۔ وہیں نو مئی کو جنوبی صوبے قندھار میں ایک بم دھماکے میں ایک ہی خاندان کے تین بچے ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Afghanistan Explosion مشرقی افغانستان میں دھماکے میں دو بچے ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.