ETV Bharat / international

Knife Attack in France فرانس میں چاقو سے حملے میں چھ بچوں سمیت سات افراد زخمی، سیکیورٹی ذرائع

فرانسیسی شہر اینیسی میں ایک اجتماعی چاقو کے حملے میں چھ بچوں سمیت کل سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 6:03 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

پیرس: فرانس کے شہر اینیسی میں چاقو سے حملے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس واقعے میں چھ بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تاہم ابھی تک یہ اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے کہ مجرم نے یہ اندوہناک واقعہ کیوں انجام دیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے جمعرات کو اے ایف پی کو بتایا کہ فرانسیسی الپس کے انیسی قصبے میں چھ بچوں سمیت کل سات افراد زخمی ہو گئے۔جمعرات کو صبح 9:45 بجے شہر کی ایک جھیل کے قریب ایک چاقو بردار شخص نے بچوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا، جن کی عمریں تین سال کے قریب تھیں۔ ایک سیکیورٹی ذریعہ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ معلومات دی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک سکیورٹی ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ متاثرین میں سے کم از کم تین کی حالت تشویشناک ہے۔ فرانسیسی وزیر اعظم ایلزبتھ بورن جائے وقوعہ پر پہنچ رہی ہیں۔ اس واقعہ کے بعد ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔ وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین نے ٹویٹ کیا کہ سیکیورٹی فورسز کے تیز ردعمل کی بدولت مجرم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے لیے انھوں نے سیکورٹی فورسز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.