ETV Bharat / international

Ecuador Landslide وسطی ایکواڈور میں لینڈ سلائیڈنگ سے سولہ افراد ہلاک - چمبورازو میں لینڈ سلائیڈنگ

وسطی ایکواڈور کے چمبورازو صوبے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مٹی کے تودے گرنے سے 500 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ landslide in central Ecuador

وسطی ایکواڈور میں لینڈ سلائیڈنگ سے 16 افراد ہلاک

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 10:27 AM IST

کوئٹو: وسطی ایکواڈور کے چمبورازو صوبے میں اتوار کی رات الاؤسی کینٹن میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 16 افراد ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہوگئے۔ رسک مینجمنٹ سیکرٹریٹ نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ ایجنسی کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق سات افراد تاحال لاپتہ ہیں اور مٹی کے تودے گرنے سے 500 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ سے لاتعداد گھر تباہ ہوئے، 65 فیصد بڑی سڑکوں کو نقصان پہنچا اور 25 فیصد اسٹریٹ لائٹس کام نہیں کر رہی ہیں۔ سیکرٹریٹ نے کہا کہ کمیونٹیز اور شہروں کےلئے 100 فیصد ٹرانسپورٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔ ملک کی ای سی یو 911 مربوط ہنگامی ہاٹ لائن اور سروس نے اتوار کی رات ایک الرٹ جاری کیا اور فوری طور پر دیہی علاقوں میں تلاش اور بچاؤ ٹیموں کو روانہ کیا۔ صدر کے مواصلاتی سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ گھروں سے محروم ہونے والوں کے لیے عارضی رہائش اور بستروں کا بندوبست کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل انڈونیشیا میں بھی میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ انڈونیشیا کے مغربی سوماترا صوبے میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے ایک مذہبی مقام کو نقصان پہنچا۔ اس میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ مغربی صوبے کے اگام ریجنسی میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کے قریب پیش آیا۔ ریجنسی کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ بمبانگ وارسیٹو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دو افراد عبادت گاہ کے اندر تھے جو مٹی کے تودے کی زد میں آ گئے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ سے ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Indonesia Landslide انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ، 32 اموات

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.