ETV Bharat / international

Chaharshanbe Suri ایران میں جشن کی تیاریوں کے دوران پندرہ افراد ہلاک - ایران میں تہوار کی تقریب

ایران میں چہار شنبہ سوری جسے آگ کا تہوار بھی کہا جاتا ہے، ایک قدیم ایرانی روایت ہے۔ جسے ایرانی نئے سال نوروز سے پہلے آخری بدھ کے موقع پر مناتے ہیں۔ گذشتہ روز چہار شنبہ سُوری تہوار کی تیاریوں کے دوران 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ Chaharshanbe Suri celebration in Iran

ایران میں جشن کی تیاریوں کے دوران پندرہ افراد ہلاک

author img

By

Published : Mar 15, 2023, 9:05 AM IST

تہران: ایران میں "چہار شنبہ سُوری" نام کے تہوار کی تیاریوں کے دوران 15 افراد ہلاک اور 353 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔ ایران میں ہجری شمسی تقویم کے مطابق سال کے آخری بدھ کی رات منائے جانے والے "چہار شنبہ سُوری" تہوار کی تیاریوں کے دوران اب تک ملک بھر میں 15 افراد ہلاک اور 353 زخمی ہو چکے ہیں۔ زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اِرنا کے مطابق ایران ہنگامی حالات مرکز کے سربراہ جعفر میعادفر نے کہا کہ چہار شنبہ سُوری تہوار کی تیاریوں کے دوران تبریز، تہران، ہمدان، اورومیہ اور قزوین میں پیش آنے والے حادثات میں رواں مہینے کے دوران 15 افراد ہلاک ہو چُکے ہیں۔

میعادفر نے کہا کہ پیش آنے والے حادثات میں 353 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 49 کو ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے 6 انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حادثات میں 51 افراد کے اعضاء کٹ گئے، 130 کے جسم پر جلنے کی زخم ہیں اور 86 کی آنکھیں زخمی ہوئی ہیں۔ سب سے زیادہ جانی نقصان تہران میں دیکھنے میں آیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران میں جشنِ نوروز سے قبل سال کے آخری بدھ کی رات کو منائے جانے والے تہوارچہار شنبہ سُوری میں خاص طور پر بچے اور نوجوان آگ کے الاو کو پھلانگتے اور آتش بازی کرتے ہیں ۔ اس تہوار کی تیاریوں میں ہر سال ملک میں بیسیوں افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو جاتے ہیں۔ ملک میں ہجری شمسی تقویم کے مطابق جشنِ نوروز 21 مارچ کو منایا جاتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.